aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बचपना"
دیر تک ہنستا رہا ان پر ہمارا بچپناتجربے آئے تھے سنجیدہ بنانے کے لیے
بچپنا کمسنی جوانی آجتیرے ہر دور سے محبت ہے
وہ بچپنا جو اداس راہوں میں کھو گیا تھامیں ڈھونڈتا ہوں اسے تمہاری شرارتوں میں
کتنا مشکل ہے بچپنا اب توکتنا آسان تھا بڑا ہونا
ابھی دکھاؤ نہ تصویر زندگی اس کویہ بچپنا ہے ابھی مسکرانا چاہتا ہے
خواب جو بھی بنا وہ بنا رہ گیاعمر بیتی مگر بچپنا رہ گیا
عشق کو سنجیدگی سے لو میاںعشق میں یہ بچپنا اچھا نہیں
یہ سچ ہے بچپنا کیچڑ میں بیتابتاؤ کب مگر میلے ہوئے ہیں
زندگی کا لطف اٹھانے کی اگر خواہش ہے دل میںتو جوانی میں ہمیں کچھ بچپنا لانا پڑے گا
جہاں ضدیں کیا کرتا تھا بچپنا میراکہاں سے لاؤں کھلونوں کی ان دکانوں کو
وہ بچپنا وہ محبت بھلائے کب ہم نےوہ سوکھے پھول ترے خط اور اس رومال کے دکھ
آنکھ بھر آتی ہے جب دیکھوں وہ بچہ ریل میںوہ کھلونے بیچتا ہے بچپنا کھوتے ہوئے
تمہارے پاس ہیں علم و ہنر سبہمارے پاس بس اک بچپنا ہے
گاؤں مکتب بچپنا تختی کتابکھیل تھپڑ ماں کا آنچل اور میں
اب بھی خود سے کہاں میں مل پائیاب بھی کیا میرا بچپنا نکلا
ایسا لگتا ہے بچپنا اب بھیمیرا آنچل پکڑ کے چلتا ہے
کون جان اداؤں میں اس کیبچپنا ہے شباب ہے کیا ہے
میں توڑ توڑ کے خود کو بناتا رہتا ہوںاب ایک عمر ہوئی پھر بھی بچپنا نہ گیا
بچپنا تو ابھی گیا بھی نہ تھاجانے کب آ گیا بڑھاپا بھی
بچپنا لپٹا ہے پیوند لگے کپڑوں میںیہ ہی پائے ہیں فقط چاند ستارے ہم نے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books