aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "बीमार"
عشق ہے تو عشق کا اظہار ہونا چاہئےآپ کو چہرے سے بھی بیمار ہونا چاہئے
افسردہ ہوں عبرت سے دوا کی نہیں حاجتغم کا مجھے یہ ضعف ہے بیمار نہیں ہوں
ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونقوہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے
آج غفلت بھی ان آنکھوں میں ہے پہلے سے سواآج ہی خاطر بیمار شکیبا بھی نہیں
پڑیے گر بیمار تو کوئی نہ ہو تیمارداراور اگر مر جائیے تو نوحہ خواں کوئی نہ ہو
آپ تھے جس کے چارہ گر وہ جواںسخت بیمار ہے دعا کیجے
بیمار کو مرض کی دوا دینی چاہیےمیں پینا چاہتا ہوں پلا دینی چاہیے
اس رینگتی حیات کا کب تک اٹھائیں باربیمار اب الجھنے لگے ہیں طبیب سے
دم آخر مداوائے دل بیمار کیا معنیمجھے چھوڑو کہ مجھ کو نیند سی معلوم ہوتی ہے
کسی دن میری رسوائی کا یہ کارن نہ بن جائےتمہارا شہر سے جانا مرا بیمار ہو جانا
دیکھیے جس کو اسے دھن ہے مسیحائی کیآج کل شہر کے بیمار مطب کرتے ہیں
تجھ کو بھی زعم سا رہتا تھا مسیحائی کااور ہم بھی ترے بیمار ہوا کرتے تھے
کون آئے گا بھلا میری عیادت کے لئےبس اسی خوف سے بیمار نہیں ہوتا میں
جن جن کو تھا یہ عشق کا آزار مر گئےاکثر ہمارے ساتھ کے بیمار مر گئے
چاندنی رات محبت میں حسیں تھی فاکرؔاب تو بیمار اجالوں پہ ہنسی آتی ہے
ترے آنے سے کوئی ہوش رہے یا نہ رہےاب تلک تو ترے بیمار کا حال اچھا ہے
اس دور میں زندگی بشر کیبیمار کی رات ہو گئی ہے
اے عشق مژہ کون ہمیں دیکھنے آتاآنکھوں میں کھٹکتے تھے وہ بیمار ہمیں تھے
چارہ سازوں کی اذیت نہیں دیکھی جاتیتیرے بیمار کی حالت نہیں دیکھی جاتی
اتنا بیمار کہ سانسوں سے دھواں اٹھتا ہےآ تجھے دیکھ لوں اور دیکھ کے اچھا ہو جاؤں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books