aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "माजिद"
غم سے نہ آنسوؤں سے نہ دیوانگی سے ہمواقف نہیں تھے آپ سے پہلے کسی سے ہم
جس شجر کی چھاؤں ہو ماجدؔ زمانے کے لئےکیسے ہوگی اس شجر کی آبیاری سیکھ لو
بے وفا ہے با وفا ہے فیصلہ ہوتا نہیںاس سے مل کر بھی حقیقت کا پتا ہوتا نہیں
یہ دوستی یہ محبت یہ انکسار فریبیہ ہم نوا یہ معاون یہ میرے یار فریب
بوند کو بوند سمندر کو سمندر کہناسامنے کوئی ہو سچائی کو کھل کر کہنا
دھرتی امبر یاری اس کی ہے سب سےماجدؔ جس کو کہتے ہیں سیلانی ہے
کچھ ایسا تو ابھی سوچا نہیں ہےکہ جو میرا ہے وہ اس کا نہیں ہے
ملنے کوئی مجھ سے مرے اندر نہیں آتااندر مرے جو بھی ہے وہ باہر نہیں آتا
ماجدؔ نے بیراگ لیا ہے کوئی ایسی بات نہیںادھر ادھر کی باتیں کر کے لوگوں کو سمجھایا کر
رشتے بنے ہوئے ہیں سبھی کے سبھی کے ساتھوابستگی نہیں ہے کسی کی کسی کے ساتھ
وہ اوروں پر سنگ اچھالے نا ممکنماجدؔ کا شیشے کے گھر سے رشتہ ہے
ضرورت بے ضرورت بولتی ہےجہاں دولت ہو دولت بولتی ہے
میں دشمنوں میں نہیں دوستوں میں ہوں ماجدؔیہاں تو اور زیادہ گھٹن سی پاتا ہوں
ترا حوالہ دیا تھا کہ یک بیک ماجدؔزمانہ ہو گیا برہم ترے حوالے سے
مجھ سے محبوب جدا ہے تو کوئی بات نہیںدل لگانے کی سزا ہے تو کوئی بات نہیں
ایسے چپ رہ کے فائدہ کیا ہےکچھ تو کہیے کہ ماجرا کیا ہے
میں دشمن کو جو عزت دے رہا ہوںاسے درس محبت دے رہا ہوں
میں اکائی کی طرح سب میں سمایا ماجدؔبات بڑھ جائے گی اعداد کو گنواؤ نہیں
اس کا چہرہ اداس ہے ماجدؔآئینے پر نظر گئی ہوگی
سب کے چہروں پہ کوئی چہرہ ہےکوئی دشمن ہے کوئی اپنا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books