aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "मेराज-शौक़"
اللہ اللہ یہ معراج محبت اے شوقؔحسن اب عشق کا پانی ہی بھرا کرتا ہے
یہ معراج کمال بے خودی شوق ہی کہئےجدھر سجدہ کیا میں نے ادھر ہی آستاں بدلا
تھی عقل ہم رکاب سو میرا جنون شوقبھر کر زقند عرش و سما تک پہنچ گیا
تری یادیں ہیں اور تنہائیاں ہیںغضب کی انجمن آرائیاں ہیں
کبھی کبھی تری چاہت پہ یہ گماں گزراکہ جیسے سر سے ستاروں کا سائباں گزرا
محرومیٔ حیات کا حل ڈھونڈتے رہےیعنی ادائے حسن عمل ڈھونڈتے رہے
چلی خرد کی نہ کچھ آگہی نے ساتھ دیارہ جنوں میں فقط بے خودی نے ساتھ دیا
زندگی موت کے آغوش سے پیدا کرناڈوب کر بحر میں طوفان سے کھیلا کرنا
پاس آداب محبت مجھے شوقؔ اتنا ہےچاک ہونے نہیں پاتا ہے گریباں میرا
پھر انہیں شوق خودنمائی ہےجانے کس کس کی موت آئی ہے
جب نگاہیں اٹھ گئیں اللہ ری معراج شوقدیکھتا کیا ہوں وہ جان انتظار آ ہی گیا
پہلو تلاش کر غم جاناں نئے نئےدیتا ہے روز درد کے ساماں نئے نئے
روپ بدلے گا پھر اس کا چھل اور بھیدیکھ اے دل سنبھل تو سنبھل اور بھی
یوں تو اخلاص میں اس کے کوئی دھوکا بھی نہیںکب بدل جائے مگر اس کا بھروسا بھی نہیں
ہمیں لے آیا جذب شوق اس معراج الفت پرمیسر آ گیا ہے نقش بر دیوار ہو جانا
کس وقت حادثوں سے پڑا سابقہ مجھےخود ناگ بن کے ڈستا ہے سایہ مرا مجھے
رہیں خلاف مرے زہر بھی اگلنے لگیںمگر نہ اتنا کہ ملنے پہ ہاتھ ملنے لگیں
وہ حرف راز کہ مجھ کو سکھا گیا ہے جنوںخدا مجھے نفس جبرئیل دے تو کہوں
رہین بیم ہستی ہے دل دیوانہ برسوں سےہوا کی زد میں ہے اپنا چراغ خانہ برسوں سے
روا نہیں ہے اگر یہ تو ناروا بھی نہیںکہ عرض شوق سے توہین مدعا بھی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books