aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "यकसानियत"
صدائیں ایک سی یکسانیت میں ڈوب جاتی ہیںذرا سا مختلف جس نے پکارا یاد رہتا ہے
یکسانیت تھی کتنی ہمارے وجود میںاپنا جو حال تھا وہی عالم بھنور کا تھا
لہو برفاب کر دے گی تھکن یکسانیت کیسو کچھ فتنے جگا دینا ضروری ہو گیا ہے
اے دوست! مجھ سے عشق کی یکسانیت نہ پوچھتو بھی کبھی کبھی مجھے بیگانہ چاہئے
خدا یکسانیت سے تھک نہ جائےکسی کو بے یقیں ہونا پڑے گا
یہ سب کے چہروں میں یکسانیت سی کیسی ہےحسین تر کوئی جچتا نہیں حسینوں میں
بہت یکسانیت ہے روز و شب میںمیں فطرت سے بغاوت چاہتا ہوں
یکسانیت چھلکنے لگی اس کے شعر سےجو شخص انفراد کے چکر میں پڑ گیا
کب تک فسوں میں موسم یکسانیت رہےاے رائج الجہان نیا انکشاف کر
ہر ساز کا ترنم یکسانیت نما ہےاک تازہ کار نغمہ ترتیب دے رہا ہوں
ضبط غم کو طول دے جب زیست کی یکسانیتموت کی آواز سے آتا ہے آسانی کا شور
خدا بھی تو کبھی یکسانیت سے اکتائےکمال کون سا ہوگا جو مر گئے ہم بھی
وہی یکسانیت شام و سحر ہے کہ جو تھیزندگی دست بہ دل خاک بسر ہے کہ جو تھی
رسم کی یکسانیت نیت کا پردہ بن گئیجو منافق کا نہ ہو ایسا بھی مذہب چاہئے
ہر ایک شے پہ ہے یکسانیت کا غلبہ کیوںیہ امتیاز وجود و عدم اٹھانے میں
حسن کو لرزہ بر اندام کہاں تک دیکھوںعشق و یکسانیت عام کہاں تک دیکھوں
جسم میں اور قبر میں کس درجہ ہے یکسانیتیہ بھی گھر مٹی کا ہے اور وہ بھی گھر مٹی کا ہے
مزاج وقت میں یکسانیت دیکھی کبھی تم نےخفا ہے آج جس پر کل اسی پر مہرباں ہوگا
اب تو اس یکسانیت سے زندگی گھبرا گئیجو ہنسا ہنستا رہے جو رو دیا رویا کرے
ہیں روز و شب حیات کے یکسانیت بھرےجاویدؔ بن کے رہ گیا زندہ مشین میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books