aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "यलग़ार"
اب دل کی طرف درد کی یلغار بہت ہےدنیا مرے زخموں کی طلب گار بہت ہے
خیالوں کی آمد میں یہ خارزارہے تیروں کی یلغار تو سر چھپا
ادھر تسلسل سے شب کی یلغار ہے ادھر میںبجھا نہیں ہوں بجھا نہیں ہوں بجھا نہیں ہوں
خوش دعوت یاراں بھی ہے یلغار عدو بھیکیا کیجیے دل کا جو کم آمیز بہت ہے
کوئی نا مرادی کی یلغار سینے کو چھلنی نہ کر دےکہیں دشت انفاس میں صبر کا کارواں کھو نہ جائے
موسم گل میں وہ اڑتے ہوئے بھونروں کی طرحغنچۂ دل پہ وہ کرتی ہوئی یلغار آنکھیں
سر اٹھاتے ہی کڑی دھوپ کی یلغار ہوئیدو قدم بھی کسی دیوار کا سایا نہ گیا
ہر بے خطا ہے آج خطا کار دیکھناسچائیوں پہ جھوٹ کی یلغار دیکھنا
بچ ہی نکلا ہوں میں جاڑے کی بڑی یلغار سےگرم اب کے گھر بدن کا خس جلانے سے ہوا
تم تو ریشم تھے چٹانوں کی نگہ داری میںکس ہوا نے تمہیں پا بستۂ یلغار کیا
شاہ زادی ترے دیدار کی خواہش ہم کودفعتاً کھینچ کے یلغار میں لے آتی ہے
مرے خوابوں پہ جب تیرہ شبی یلغار کرتی ہےمیں کرنیں گوندھتا ہوں چاند سے پیکر بناتا ہوں
شب کو یلغار تفکر سے جو بچ نکلوں میںصبح دم تازہ خیالات کے لشکر آ جائیں
پھر پکے مکانوں کے مکیں خندہ بہ لب ہیںیلغار ہے دریاؤں کی پھر کچے گھروں پر
آ تجھے لال کروں زرد رخی بنت خزاںسرخ سیلاب کی یلغار ہوئی آنکھوں میں
مفتوح بستیوں پہ ہے یلغار کی گھڑیگلیوں میں ایک لشکر جرار آئے گا
مجھ پہ فرسودہ عقائد کی عجب یلغار تھیچھوٹے چھوٹے وسوسوں کو خیر و شر سمجھا تھا میں
یلغار کروں کیا مرے پندار کے پرچمرستے میں پہاڑوں کی طرح آن کھڑے ہیں
تھمی نہ یلغار وقت کہتا ہی رہ گیا میںابھی میں اتنا ہی بوجھ اٹھا لوں یہی بہت ہے
جب بھی میں نے چاہا راغبؔ دشمن پر یلغار کروںخود کو اپنے سامنے پا کر میں نے خود کو روکا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books