aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रद"
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کاسو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں
کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھتو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
ہم کریں بات دلیلوں سے تو رد ہوتی ہےاس کے ہونٹوں کی خموشی بھی سند ہوتی ہے
ہم نے پیہم قبول و رد کر کےاس کو ایک امتحان میں رکھا
تیری ہر بات ہے سر آنکھوں پرمیری ہر بات ہی رد ہے، حد ہے
اب اس طرح جو مجھے رد کرو گے ممکن ہےتمہاری ضد میں مرا اعتراف ہو جائے
ان پر کسی موسم کا اثر کیوں نہیں ہوتارد کیوں تری یادوں کی اڑانیں نہیں ہوتیں
یہ عہد رد کا عہد تھا سو رسم مسترد ہوئیمسیح وقت دار پر کھڑا ملا نہیں ملا
زندگی ہے یہ میاں رنج و الم تو ہوں گےجو گزارے گا وہ لازم ہے کہ قیمت دے گا
مگر لکھوائے کوئی اس کو خط تو ہم سے لکھوائےہوئی صبح اور گھر سے کان پر رکھ کر قلم نکلے
کوئی اپنے آپ کو منوانے والا بھی تو ہوماننے میں کب کسی کے رد و کد کرتا ہوں میں
انجام کار بات شکایات پر رکیپرسش اگرچہ از رہ تمہید کی گئی
بزرگوں کو تبرک کی طرح رکھو مکانوں میںبلائیں رد کئے جانے سے گھر آباد ہوتے ہیں
بہت محتاط ہو کر سانس لینا معتبر ہو تمہمارا کیا ہے ہم تو خود ہی اپنی رد میں رہتے ہیں
دعائیں ہو گئیں نا رد تمہاریمیں قائل ہی نہیں ہوں فلسفوں سے
کیا تھی مشکل وصال حق میں صداؔتجھ سے بس رد نہ تیری ذات ہوئی
جس طرف سے بھی ملاوٹ کی رسد ہے رد ہےایک رتی بھی اگر خواہش بد ہے رد ہے
میرے کشکول میں بس سکۂ رد ہے حد ہےپھر بھی یہ دل مرا راضی بہ مدد ہے حد ہے
کسی لمحے بھی رد ہوتا نہیں ہےتمہارے وصل کا امکان مرشد
ساغر اٹھا کے زہد کو رد ہم نے کر دیاپھر زندگی کے جزر کو مد ہم نے کر دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books