aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रेल-गाड़ी"
کسی کو گاؤں سے پردیس لے جائے گی پھر شایداڑاتی ریل گاڑی ڈھیر سارا پھر دھواں آئی
ریل گاڑی سے کود جاؤں کیااب اکیلے سفر نہیں ہوتا
ریل گاڑی کے سگنلوں کی طرحچلتا رکتا ہوا سفر اپنا
ریل گاڑی کے انتظار میں ہوںمل چکا ہے پتہ رہائش کا
ہم ذرا لیٹ گھر سے نکلے تھےریل گاڑی گزر گئی ہوگی
ریل گاڑی میں اپنی مجبوریدست معذور سے لکھا اس نے
وقت ہے اک ریل گاڑی کی طرحجس نے روکا اس کا رستہ مر گیا
انقلاب دوراں سے کچھ تو کہتی ہی ہوگیتیز ریل گاڑی جب پٹریاں بدلتی ہے
ریل گاڑی کے سفر میں یہ ہوا ہے اکثرلوگ بیٹھے ہوئے سامان بدل دیتے ہیں
چند چھلکوں اور اک بوڑھی بھکارن کے سواریل گاڑی آخری منزل پہ خالی ہو گئی
یہ ریل گاڑی نہیں ہجر کا اشارہ ہےمیں اس کی کوک سے افسردگی کو سمجھوں گا
تم اپنے قدموں کی رفتار پر بہت خوش ہویہ ریل گاڑی کہیں پر کھڑی بھی ہوتی ہے
تیری آنکھوں کی بے چینی مری زنجیر تھی لیکنکھڑی تھی ریل گاڑی اور جانا بھی ضروری تھا
شہر چھوڑے اس کو تو برسوں ہوئے ہم آج بھیدیکھتے ہیں ریل گاڑی دور تک جاتی ہوئی
میں تھا محو شوق اسٹیشن کے ویٹنگ روم میںکوئی اپنے ساتھ میری ریل گاڑی لے گیا
ہاتھ لہراتا رہا وہ بیٹھ کر کھڑکی کے ساتھمیں اکیلا دور تک بھاگا گیا گاڑی کے ساتھ
گاڑی آتی ہے لیکن آتی ہی نہیںریل کی پٹری دیکھ کے تھک جاتا ہوں میں
ہمارے گاؤں میں اب کوئی بھی گاڑی نہیں رکتیاگرچہ ریل کی پٹری یوں ہی اب بھی گزرتی ہے
ریل کی گاڑی چلی تو اک مسافر نے کہادیکھنا وہ کوئی اسٹیشن پہ بیٹھا رہ گیا
جانے سینے میں بکاؤ شے ہے کیا جس کے لیےدوڑتی پھرتی ہیں سانسیں ریزگاری باندھ کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books