aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "शिवाले"
سونے سونے سے ہیں لفظوں کے شوالے کاشفؔایسا لگتا ہے کہ اظہار بدن چاہتا ہے
شوالے کی جانب قدم کیوں بڑھاؤں نظر کس لئے سوئے مسجد اٹھاؤںادھر کہہ رہا ہے ادھر سن رہا ہے کوئی کہنے والا کوئی سننے والا
ٹوٹی ہوئی مسجد میں کھڑا دیکھ رہا ہوںمحفوظ شوالے کا گجر ہے کہ نہیں ہے
جہاں تجھ کو بٹھا کر پوجتے ہیں پوجنے والےوہ مندر اور ہوتے ہیں شوالے اور ہوتے ہیں
مذہبی آتش نے بچپن کی جلا دی دوستیہم بھی کعبہ بن گئے تم بھی شوالے ہو گئے
کب سے میں یہاں بت بنا بیٹھا ہوں سر راہبت ہے کہ شوالے سے نکلتا ہی نہیں ہے
ہائے بھی تجھ کو غریبوں کی نہیں لگتی ہےکیسا پرساد شوالے میں چڑھایا لالہ
جن کے فٹ پاتھ پہ گھر پاؤں میں چھالے ہوں گےان کے ذہنوں میں نہ مسجد نہ شوالے ہوں گے
نہ مسجدیں نہ شوالے تلاش کرتے ہیںیہ بھوکے پیٹ نوالے تلاش کرتے ہیں
ہم بھی ان راتوں میں تھالی پر دیا رکھ کر چلےجب شوالے کی عمارت کا کوئی در وا نہ تھا
دیر کے ساتھ حرم آئے شوالے آئےآج چھن چھن کے اندھیروں سے اجالے آئے
برہمن شوالے میں مسجد میں واعظجہاں میں نہیں اب ٹھکانا ہمارا
سکون کتنا ہے جی کو یہ سوچ کر کہ ہمیںحرم سے کوئی علاقہ نہ اب شوالے سے
وقت رفتار چھلکتے ہوئے یہ روپ کلسچلتے پھرتے سے شوالے نظر آتے ہیں مجھے
جان دینا ہے ہمیں ایک شوالے کے قریبآپ بتلائیں ذرا آپ کا در کیسا ہے
نکل پڑے ہیں صنم رات کے شوالے سےکچھ آج شہر غریباں میں ہیں اجالے سے
اپنے احساس کے صحرا میں تقدس چاہوںاپنے جذبات کی گھاٹی میں شوالے مانگوں
چلو احساس کی دیوی کو پوجومرے دل کے شوالے بولتے ہیں
گوریاں کر رہی ہیں پوجا پاٹگھنٹیاں بج اٹھیں شوالے سے
جہاں رقص کرتے اجالے ملےوہیں دل کے ٹوٹے شوالے ملے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books