aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "शीशा"
دل تو چمک سکے گا کیا پھر بھی ترش کے دیکھ لیںشیشہ گران شہر کے ہاتھ کا یہ کمال بھی
پیوں شراب اگر خم بھی دیکھ لوں دو چاریہ شیشہ و قدح و کوزہ و سبو کیا ہے
میرے لبوں پہ مہر تھی پر میرے شیشہ رو نے توشہر کے شہر کو مرا واقف حال کر دیا
بدن چرا کے وہ چلتا ہے مجھ سے شیشہ بدناسے یہ ڈر ہے کہ میں توڑ پھوڑ دوں گا اسے
نازک مزاج آپ قیامت ہیں میرؔ جیجوں شیشہ میرے منہ نہ لگو میں نشے میں ہوں
اٹھا کے ہاتھوں سے تم نے چھوڑا چلو نہ دانستہ تم نے توڑااب الٹا ہم سے تو یہ نہ پوچھو کہ شیشہ یہ پاش پاش کیوں ہے
کوئی ٹکڑا تری آنکھوں میں نہ چبھ جائے کہیںدور ہو جا کہ مرے خواب کا شیشہ ٹوٹے
قطار شیشہ ہے یا کاروان ہم سفراںخرام جام ہے یا جیسے کائنات چلے
حدیث بادہ و مینا و جام آتی نہیں مجھ کونہ کر خاراشگافوں سے تقاضا شیشہ سازی کا
خود آہنی نہیں ہو تو پوشش ہو آہنییوں شیشہ ہی رہو گے تو پتھر بھی آئیں گے
بے پیے ہوں کہ اگر لطف کرو آخر شبشیشۂ مے میں ڈھلے صبح کے آغاز کا رنگ
ایک دل ہے اور طوفان حوادث اے جگرؔایک شیشہ ہے کہ ہر پتھر سے ٹکراتا ہوں میں
تصویر نہیں بدلی شیشہ بھی نہیں بدلانظریں بھی سلامت ہیں چہرہ بھی نہیں بدلا
وہی مے خانہ و صہبا وہی ساغر وہی شیشہمگر آواز نوشا نوش مدھم ہوتی جاتی ہے
مری نگاہ سے چھپ کر کہاں رہے گا کوئیکہ اب تو سنگ بھی شیشہ دکھائی دیتا ہے
بے کیف دل ہے اور جیے جا رہا ہوں میںخالی ہے شیشہ اور پیے جا رہا ہوں میں
یہ مانا شیشۂ دل رونق بازار الفت ہےمگر جب ٹوٹ جاتا ہے تو قیمت اور ہوتی ہے
اک ذہن پریشاں میں خواب غزلستاں ہےپتھر کی حفاظت میں شیشے کی جوانی ہے
لبالب شیشۂ تہذیب حاضر ہے مے لا سےمگر ساقی کے ہاتھوں میں نہیں پیمانۂ الا
الٰہی دل نوازی پھر کریں وہ مے فروش آنکھیںالٰہی اتحاد شیشہ و پیمانہ ہو جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books