aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "संग-रेज़ों"
جس کے ہاتھوں میں ہوا تھا سنگریزوں کا شکارآج وہ بھی ہو گیا اپنے گناہوں کا شکار
سنگ ریزوں کی طرح پیش نظر رہتے ہیںمیرے کاسے میں پڑے لعل و گہر رہتے ہیں
مجھے ان سنگ ریزوں کو گہر کرنا بھی آتا ہےشب تاریک کو نور سحر کرنا بھی آتا ہے
سنگریزوں میں ڈھل گئے آنسولوگ ہنستے رہے دکھانے کو
سنگ ریزے تو سنگ ریزے ہیںسنگ ریزوں کو مت گہر کہنا
سنگ ریزوں سے خزف پاروں سےکتنے ہیرے کبھی چن لائے ہیں
سنگ ریزوں کو اپنے ہاتھوں سےموتیوں کی طرح وہ رولتا ہے
سنگ ریزوں پہ بھی اب چڑیوں کودانے دانے کا گماں ہوتا ہے
سنگ ریزوں کے دام اٹھتے ہیںپارۂ دل ہے مفت بھی بے کار
نیک ارادوں کے سنگ ریزوں پرشاہراہ گناہ ہے پیارے
نگاہ پختہ ہے جس کی وہی خریدے گاہے سنگ ریزوں کے بازار میں گہرؔ تنہا
سنگ ریزوں پہ اترتی ہے کرن کی دیویرنگ کہسار کے مکھڑے کا نکھرتا جائے
یوں نہ گھونٹ ان سنگریزوں کے گلےخود شکار سنگ ہو جائے گا تو
اجازت سے تمہاری گفتگو کی سنگریزوں نےبرابر سننے والوں نے سنی تقریر مٹی کی
اگر حیاتؔ خذف سے صدف نہ بن جائےشمار اس کا بھی ہوتا ہے سنگریزوں میں
سنگریزوں کے سوا کچھ ترے دامن میں نہیںکیا سمجھ کر تو لپکتا ہے اٹھاتا کیا ہے
سنگ ریزوں کی طرح بکھری پڑی ہیں خواہشیںدیکھتے ہی دیکھتے کس کی حویلی ڈھ گئی
صرف ناقدریٔ زمانہ ہیںسنگ ریزوں میں گم گہر ہیں ہم
چراغ بن کے چمکتا ہوں سنگریزوں میںسواد شب مجھے ایسا ہنر بھی آتا ہے
سنگ ریزوں میں مہکتا ہے کوئی سرخ گلابوہ جو ماتھے پہ لگا تھا وہی پتھر گم ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books