aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सड़क"
وہ گاؤں کا اک ضعیف دہقاں سڑک کے بننے پہ کیوں خفا تھاجب ان کے بچے جو شہر جاکر کبھی نہ لوٹے تو لوگ سمجھے
سڑک کو چھوڑ کر چلنا پڑے گاکہ میرے گھر کا کچا راستہ ہے
ہمیں جلا کے کوئی شب گزار سکتا ہےسڑک پہ بکھرے ہوئے کاغذات ہیں ہم لوگ
سنسان سڑک سناٹے اور لمبے سائےیہ ساری فضا اے دل تیرے مطلب کی ہے
سڑک پہ چلتے پھرتے دوڑتے لوگوں سے اکتا کرکسی چھت پر مزے میں بیٹھے بندر دیکھ لیتا ہوں
میں آئنہ بنوں گا تو پتھر اٹھائے گااک دن کھلی سڑک پہ یہ نوبت بھی آئے گی
وہ اک شخص آواز دے گا اگرمیں خالی سڑک پر ٹھہر جاؤں گا
لمبی سڑک پہ دور تلک کوئی بھی نہ تھاپلکیں جھپک رہا تھا دریچہ کھلا ہوا
اک لمبی سنسان سڑک پر تنہا پھرتے ہیںوہ آہٹ تھی ہم کو نہ اس کی بات میں آنا تھا
سڑک پہ چلتے ہوئے آنکھیں بند رکھتا ہوںترے جمال کا ایسا مزہ پڑا ہے مجھے
ایک فقیر چلا جاتا ہے پکی سڑک پر گاؤں کیآگے راہ کا سناٹا ہے پیچھے گونج کھڑاؤں کی
بڑے بنے تھے جالبؔ صاحب پٹے سڑک کے بیچگولی کھائی لاٹھی کھائی گرے سڑک کے بیچ
قدم اٹھے ہیں تو دھول آسمان تک جائےچلے چلو کہ جہاں تک بھی یہ سڑک جائے
کھڑے ہیں راہ چلتے لوگ کتنی خامشی سےسڑک پر مرنے والوں کا تماشا دیکھنے کو
گاؤں کی پگڈنڈیاں پکی سڑک سے جا ملیںتنگ گلیوں میں بدل کر رہ گئے میدان بھی
محبت بھی بڑی لمبی سڑک ہےبرہنہ پا کوئی کتنا چلے گا
نہ جانے کیوں آ گیا دعا میں مری وہ بچہسڑک پہ جو پھول بیچتا تھا وبا سے پہلے
پھر تجھے اور مجھے اور کہیں جانا ہےہم سفر ساتھ تو چل جتنی سڑک باقی ہے
گھر کی بنیاد کے پتھر بھی سڑک پر ہوتےوہ تو اچھا ہوا دیوار بچا لی میں نے
سڑک پہ چلتے ہوئے رک کے دیکھتا ہوں میںیہیں کہیں ہے تو یہ احتمال بھی ہے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books