aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "समाँ"
بعد بھی تیرے جان جاں دل میں رہا عجب سماںیاد رہی تری یہاں پھر تری یاد بھی گئی
وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیںکہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں
یہ کس خوشی کی ریت پر غموں کو نیند آ گئیوہ لہر کس طرف گئی یہ میں کہاں سما گیا
ہم تو اپنی تلاش میں اکثراز سما تا سمک گئے ہوں گے
میں نظر سے پی رہا ہوں یہ سماں بدل نہ جائےنہ جھکاؤ تم نگاہیں کہیں رات ڈھل نہ جائے
حسن نظر فریب میں کس کو کلام تھا مگرتیری ادائیں آج تو دل میں سما کے رہ گئیں
ارض و سما کہاں تری وسعت کو پا سکےمیرا ہی دل ہے وہ کہ جہاں تو سما سکے
آنکھوں میں بس کے دل میں سما کر چلے گئےخوابیدہ زندگی تھی جگا کر چلے گئے
ہوش عارف کی ہے یہی پہچانکہ خودی میں سما نہیں سکتا
اب جس کی دید کا ہے سودا ہمارے سر میںوہ اپنی ہی نظر میں اپنا ہی اک سماں تھا
سلام اس پہ کہ جس نے اٹھا کے پردۂ دلمجھی میں رہ کے مجھی میں سما کے لوٹ لیا
اب تو سمٹ کے آ جا اور روح میں سما جاویسے کسی کی پیارے وسعت نہیں ہے مجھ میں
محبتیں بھی عجب اس کی نفرتیں بھی کمالمری ہی طرح کا مجھ میں سما گیا اک شخص
شاعر فطرت ہوں جب بھی فکر فرماتا ہوں میںروح بن کر ذرے ذرے میں سما جاتا ہوں میں
تو اشک ہی بن کے مری آنکھوں میں سما جامیں آئینہ دیکھوں تو ترا عکس بھی دیکھوں
جاں کیوں نکلنے لگتی ہے تن سے دم سماعگر وہ صدا سمائی ہے چنگ و رباب میں
اس کی یاد کی باد صبا میں اور تو کیا ہوتا ہوگایوں ہی میرے بال ہیں بکھرے اور بکھر جاتے ہوں گے
اس شام وہ رخصت کا سماں یاد رہے گاوہ شہر وہ کوچہ وہ مکاں یاد رہے گا
چاندنی کا سماں تھا اور ہم تماب ستارے پلک پلک دیکھوں
یہ کائنات کا پھیلاؤ تو بہت کم ہےجہاں سما سکے تنہائی وہ مکان بھی دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books