aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सर्दियाँ"
جو اک نسل فرومایہ کو پہنچےوہ سرمایہ اکٹھا کیوں کریں ہم
یہ سرد راتیں بھی بن کر ابھی دھواں اڑ جائیںوہ اک لحاف میں اوڑھوں تو سردیاں اڑ جائیں
وصل کا موسم ہو تو یہ سردیاں ہی ٹھیک ہیںہجر میں قربت کی یہ پرچھائیاں ہی ٹھیک ہیں
رات جس دم اپنے کمبل میں چھپا لے گی ہمیںہاتھ ملتی اور ٹھٹھرتی سردیاں رہ جائیں گی
سردیاں جو تھیں سب سہیں میں نےدھوپ کو عرضیاں نہیں لکھتا
گرم الاؤ میں سلگتی سردیاںدھیمے دھیمے ہیر گاتی شام تھی
تنہا سی ہو گئی ہیں یہ کمروں میں سردیاںیادوں کے اس الاؤ میں حدت نہیں رہی
نہیں لحاف غلافوں کی کون بات کرےتو دیکھ پھر بھی گزرتی ہیں سردیاں اپنی
آسماں نے دھوپ کی جب گنگنائی ہے غزلوہ ہمیں نور سحر کی سردیاں اچھی لگیں
دھواں دھواں فضا سبھی ستارے گم ہوئے کہیںکسی نے کھول دی ہے زلف سردیاں لئے ہوئے
سردیاں آ کے گئیں وہ سوئیٹر بنتی رہیمیں دسمبر جنوری میں ٹھنڈ سے لڑتا رہا
بچھا کے دل کے تعلق پہ برف کی چادرنئے لحاف سے کاٹی ہیں سردیاں ہم نے
چلچلاتی دھوپ میں وہ جب بھی آئیں گے نظرایک پل میں شہر میں پھر سردیاں آ جائیں گی
لحاف بانٹنے والو، ہیں سردیاں سب کیمراری لعل ہو جوزف ہو یا غلام علی
کم نہ کی شہر پہ سورج نے تمازت اپنیسردیاں خود ہی فضاؤں پہ کیں طاری ہم نے
ذہن در ذہن وصل بے زاریجسم در جسم سردیاں روشن
دل کے دفتر میں وہ منظر آج بھی محفوظ ہےگرم کافی بالکونی سردیاں بارش کی شام
سردیاں منہ چڑھا رہی ہیں ادھربے رخی ہے سوار سورج پر
کاٹ دیتا تھا رات ٹھٹھرن میںدھوپ میں سردیاں بناتا تھا
میں سلگتا ہوں اپنے بستر میںچھت پہ گزری ہیں سردیاں اس کی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books