aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सवाल-ए-वस्ल"
سوال وصل پہ عذر وصال کر بیٹھےوہ کس خیال سے ایسا خیال کر بیٹھے
از حد سوال وصل پہ اصرار ہو چکااقرار اب تو کیجئے انکار ہو چکا
سوال وصل پہ وہ بت نفور ہم سے ہوابڑا گناہ دل ناصبور ہم سے ہوا
سوال وصل پر ان کو عدو کا خوف ہے اتنادبے ہونٹوں سے دیتے ہیں جواب آہستہ آہستہ
نہ سوال وصل نہ عرض غم نہ حکایتیں نہ شکایتیںترے عہد میں دل زار کے سبھی اختیار چلے گئے
پہلے گالی دی سوال وصل پرپھر ہوا ارشاد کیوں کیسی کہی
سوال وصل سن کر حشر ڈھایاذرا سی بات پر بگڑے ہیں کیا کیا
سوال وصل پہ انکار کرنے والے سنسوال ختم نہیں ہوگا اس جواب کے ساتھ
کہا اس نے سوال وصل سن کرکہ مجھ سے آپ کچھ فرما رہے ہیں
پھر بھی سوال وصل کا موقع نہیں ملاسو بار گو کلام کلیمانہ ہو گیا
اس چھیڑ کے نثار کہ سن کر سوال وصلآئینہ رکھ دیا مرے آگے جواب میں
کیے ہیں عذر بہانے بنائے ہیں کیا کیاسوال وصل پہ وہ کسمسائے ہیں کیا کیا
یوں سوال وصل پر ٹالا کیا برسوں کوئیصبر کر مضطر نہ ہو تیرا کہا ہو جائے گا
نہیں یہ حسن نہیں بخت کی ہے کوتاہیسوال وصل کا ہونٹوں تک آ کے رہ جانا
سوال وصل کرتا ہوں کہ چمکاؤں لہو دل کامیں اپنا رنگ بھرنے کو کہانی مانگ لیتا ہوں
سن کر سوال وصل وہ جوہرؔ سے کہتے ہیںکچھ بات ہو تو آئے ہمارے خیال میں
ان ٹیڑھی ٹیڑھی باتوں کے قائل نہیں ہیں ہمدو تو سوال وصل کا سیدھا جواب دو
کہہ دو سوال وصل پہ تم پھر نہیں نہیںبل ڈال کر جبیں پہ اسی بانکپن کے ساتھ
کوئی نہیں تھا تو خود سے سوال وصل کیاجواب آیا معافی حصار ذات میں ہوں
اک سوال وصل پر دو دو سزائیں دیں مجھےتیغ سے کاٹا زباں کو سی دئے لب تیر سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books