aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "साहब-ए-सुरूर"
سرورؔ جنس وفا بیچتے نہیں پھرتےجگر کے داغ دکھانا تو سب کو آتا ہے
وہ سرپھرے جو نگہ داریٔ جنوں میں رہےسرورؔ ان میں ہمارا بھی نام آیا ہے
ہر ایک سایۂ دیوار کی لپیٹ میں ہےسرورؔ آپ ہی بچ کر نکل گئے کیسے
سرورؔ سادہ کو یوں تو لہو رونا ہی آتا ہےمگر اس سادگی میں بھی بڑے پہلو نکلتے ہیں
جہاں حرکت نہیں ہوتی وہاں برکت نہیں ہوتیسرورؔ اب وادئ گل میں قیام اچھا نہیں لگتا
تخئیل لالہ کار یہ کہتی ہے اے سرورؔکوئی زمیں ہو پھولتے پھلتے رہے ہیں ہم
آئنہ جتنے بھی دیکھے وہ مکدر تھے سرورؔجوہر صدق و صفا پھر بھی ہمارا نہ گیا
اپنے ہی گھر کی خیر منائی تمام عمرہم سے سرورؔ فکر دوعالم نہ ہو سکی
جو ہر نظر میں تازہ کریں میکدے ہزارسچ ہے سرورؔ رفتہ کو وہ یاد کیا کریں
یہ رنگ و بو کے طلسمات کس لیے ہیں سرورؔبہار کیا ہے جنوں کی جو پرورش ہی نہیں
غرور عشق غرور وفا غرور نظرسرورؔ تیرے گناہوں کا کچھ شمار بھی ہے
تھپک تھپک کے سلایا جو تم نے ذوق سخنسرورؔ اس کو کسی کی نظر جگا ہی گئی
جس دل پہ کسی کی نگہ لطف پڑی تھیبیٹھے ہیں سرورؔ اس کو کلیجے سے لگائے
اس کی قسمت میں بھی تھوڑا سا اجالا تھا سرورؔجو دیا بجھتا ہوا وقت سحر روشن تھا
زندگی تشنہ بھی ہے بے رنگ بھی لیکن سرورؔجب تلک چہرہ فروغ مے سے تابندہ نہ ہو
بہ ہزار دانش و آگہی مری مصلحت ہے ابھی یہیمیں سرورؔ رہرو شب سہی مری دسترس میں سحر بھی ہے
سرورؔ حضرت غالبؔ کے رنگ میں بھی کبھیحکایت کرم چشم سرمہ سا کہیے
معتبر ہو کر رہی دیوانگی اپنی سرورؔجتنے انداز جنوں تھے بانکپن تک آ گئے
زندگی نذر حرم تو ہو چکی لیکن سرورؔہر عقیدت قازۂ عالم صنم خانے کے ساتھ
اے خوشا کاروبار شوق سرورؔنفع کچھ ہو نہ ہو زیاں بھی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books