aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सिखाता"
جب عشق سکھاتا ہے آداب خود آگاہیکھلتے ہیں غلاموں پر اسرار شہنشاہی
سکھلائی فرشتوں کو آدم کی تڑپ اس نےآدم کو سکھاتا ہے آداب خداوندی
انہیں کھلنا سکھاتا ہوں میں فارسؔگلابوں کا سہولت کار ہوں میں
نہ جانے شوق کو عادت ہے کیوں بہکنے کیترا حجاب تو بے شک ادب سکھاتا ہے
جو ہو سکے تو بدل زندگی کو خود ورنہنژاد نو کو طریق جنوں سکھاتا جا
اگرچہ روز مرا صبر آزماتا ہےمگر یہ دریا مجھے تیرنا سکھاتا ہے
از بس کہ سکھاتا ہے غم ضبط کے اندازےجو داغ نظر آیا اک چشم نمائی ہے
دل سکھاتا ہے سب آداب محبت کے خودیہ سبق سیکھا نہیں جاتا کسی مکتب سے
میری آنکھیں ہیں میری شاگردہشرم کرنا جنہیں سکھاتا ہوں
ہنر ان کو سکھاتا پھر رہا ہوںمگر خود میں ہنر کوئی نہیں ہے
آفتاب آ کے سکھاتا ہے چلن شب بھر کارات کو ہوتا ہے اکثر گزر جام شراب
مری فطرت عجب ہے آج تک میں بھی نہیں سمجھاوہ جن کے پر نہیں ہوتے انہیں اڑنا سکھاتا ہوں
اس کو آداب بچھڑنے کے سکھاتا ہوا میںجاتے جاتے اسے سینہ سے لگاتا ہوا میں
میں نے بیساکھیاں جسے دی تھیںوہ مجھے دوڑنا سکھاتا ہے
کسی کو رقص سکھاتا ہے وقت کا پہیاکسی کے پاؤں سے گھنگرو نکال لیتا ہے
سکھاتا ہے سورج یہ ہم کو کہ کیسےکرے کوئی جگ کو منور اکیلے
پھر وہی خوش گماں طبیعت افتجربہ کچھ نہیں سکھاتا کیا؟
ان کی پیماں شکنی ان کو یہ سکھلاتی ہےکرکے عشاق سے وعدہ کبھی ایفا نہ کرو
کوئی تو چاند کو سکھاتا ہےڈوبنا روز روز پانی میں
عشق خود سکھاتا ہے ساری حکمتیں عالؔینقد دل کسے دینا بار سر کہاں رکھنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books