aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सीखना"
دلیلوں سے دوا کا کام لینا سخت مشکل ہےمگر اس غم کی خاطر یہ ہنر بھی سیکھنا ہوگا
جھکانا سیکھنا پڑتا ہے سر لوگوں کے قدموں میںیوں ہی جمہوریت میں ہاتھ سرداری نہیں آتی
دھوپ کیسے سائے میں تبدیل ہوتی ہے یہاںاس ہنر کو سیکھنا ہے تو شجر سے بات کر
میں تجھے کس طرح بیان کروںیہ کرشمہ تو سیکھنا ہے مجھے
کیسے کہتے ہیں مکمل شعر یا عمدہ غزلسیکھنا اگیاتؔ نے علم و ہنر جاری رکھا
میں سیکھتا رہا اک عمر ہاؤ ہو کرنایوں ہی نہیں مجھے آیا یہ گفتگو کرنا
تم اگر سیکھنا چاہو مجھے بتلا دیناعام سا فن تو کوئی ہے نہیں تحفہ دینا
وفا کا درس گر ہو سیکھنا سیکھو نوازؔ اس سےفنا ہو کر ہتھیلی میں جو رنگت ڈال دیتی ہے
سیکھنا ہر اچھی باتاور سکھاتے رہنا بس
داخل ہوں تیرے دل میں دبے پاؤں کس طرحیہ کام سیکھنا ہے کسی چور سے مجھے
سبز لمحوں کو اگانے کا ہنر بھی سیکھناورنہ اس رنگ طلب کو دیر ہوتی جائے گی
بدن کے کھیت کو اب سینچنا ہےجو بویا تھا وہ آخر کاٹنا ہے
اداسی ایک دفعہ پھر سے شرط جیت گئیکسی طرح ہمیں خوش رہنا سیکھنا ہوگا
اگر ہیں سیکھنا آداب زندگی تم کوگزارو وقت کسی بوریا نشین کے پاس
وہ ڈگمگا کے بھی ثابت قدم ہی رہتا ہےہمیں بھی اس سے ہنر سیکھنا ہے چلنے کا
سیکھنا ہو تو سیکھ لے منشاؔکوئی انداز جستجو ہم سے
تمہارے دل میں بھی میری جگہ نہیں کوئیمجھے بھی سیکھنا ہے جینا بے گھروں سے اب
ابھی تو سیکھنا تھا سر اٹھا کے جینا مجھےیہ کیا کہ سجدے کو میری جبیں سے باندھ دیا
سیکھنا ہے شوخیاں ان کو کسی گل ناز سےکر رہی ہیں یوں طواف کوئے جاناں تتلیاں
اگر کچھ سیکھنا ہے زندگی سےچلو آغاز کر لیں آج ہی سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books