aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हया-रेज़"
اف وہ معصوم و حیا ریز نگاہیں جن پرقتل کے بعد بھی الزام نہیں آتا ہے
ریگ زار حیات سے گزرےہر قدم حادثات سے گزرے
رنج و غم حیات کا عنواں نہیں ہوں میںکیا تم یہ کہہ رہے ہو کہ انساں نہیں ہوں میں
لڑکھڑاتی ہوا روز کہتی ہے کیا شہر والو سنوایک پودا کوئی آج پھر جل گیا شہر والو سنو
کیسے ویران ساحلوں کی ہواریت پر زندگی گزارتی ہے
شدید موت کی یلغار ہو گئی ہوگیحیات ریت کی دیوار ہو گئی ہوگی
حصول رزق کے ارماں نکالتے گزریحیات ریت سے سکے ہی ڈھالتے گزری
بہت سنبھال کے رکھ بے ثبات لمحوں کوذرا جو سنکی ہوا ریت کا مکان گرا
موسم کی گرم سرد ہواؤں کا خوف کیااپنی حیات رنج و خوشی میں بٹی رہی
رات چپکے سے لے اڑی تھی ہواراز دل کا بتا دیا ہوگا
روز و شب حیات کے خانوں میں بانٹ کرقسطوں میں خود کشی کے وسائل ہوئے ہیں لوگ
حیاؔ کے راز کو آنکھوں میں ڈھونڈنے والوشناورو سنو گرداب ہیں مرے آنسو
ذرا انداز قضا اب کے کڑا لگتا ہےوہ نیا یار مرا شوخ بڑا لگتا ہے
نہ ہو سکے گا وہ رمز آشنائے کیف حیاتجو قلب چشم تغافل کا رازدار نہ ہو
بادبانوں سے الجھتی ہے ہوا روز مگرکشتیاں سوئی ہیں کس شان سے پتوار کے ساتھ
ہوائے دشت ذرا ریت سے ادھر بھی دیکھمجھے بھی ساتھ اڑا پائمال میں بھی ہوں
اے راجؔ راس آ نہ سکی محفل حیاتہم آ گئے تھے کس کی اجازت لئے بغیر
میں بے وفا ہوں تم ہو وفادار ہاں درستاے راجؔ اور بات بڑھانے سے فائدہ
رہ حیات میں جو اپنا ساتھ چھوڑ گئےکچھ اس طرح کے بھی اے راجؔ ہم سفر دیکھے
قضا کا راز ہے مضمر جو چند سانسوں میںحیات کا بھی تعارف ہے چار حرفوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books