aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हिचकियाँ"
مجھے یاد کرنے سے یہ مدعا تھانکل جائے دم ہچکیاں آتے آتے
ہچکیاں رات کو آتی ہی رہیںتو نے پھر یاد کیا ہو جیسے
اسے یادوں میں جب لانا مسلسل کر دیا میں نےاسے وو ہچکیاں آئیں کہ پاگل کر دیا میں نے
ہچکیاں شام شفق تاب کی تھمتی ہی نہ تھیںاب بھی رک رک کے صدا آتی ہے شہنائی کی
سن رہا ہوں حوادث کی آواز کو پا رہا ہوں زمانے کے ہر راز کودوستو اٹھ رہا ہے دلوں سے دھواں آنکھ لینے لگی ہچکیاں دوستو
یاد رکھتا ہے عدم میں کوئی ساغر کش اسےہچکیاں شیشۂ مے شام و سحر لیتا ہے
یہ کیوں دم بہ دم ہچکیاں آ رہی ہیںکیا یاد تم نے کہ ہم یاد آئے
رہ رہ کے آ رہی ہیں یہ کیوں آج ہچکیاںکس کو پرائے دیس میں ہم یاد آ گئے
ہچکیاں رات درد تنہائیآ بھی جاؤ تسلیاں دے دو
دم آخر بھی اے دل خود فریبی ہچکیاں کیسیجو دانستہ بھلا بیٹھے وہ تجھ کو یاد کیا کرتے
یاد ہونے لگی کہاں اپنیآئیں کیوں ہچکیاں نہیں معلوم
مسلسل ہچکیاں آنے لگی ہیںمرے بارے میں کتنا سوچتی ہو
نہ آؤ تم تو پھر کیوں ہچکیوں پر ہچکیاں آئیںانہیں روکو یہ کیوں پیغام پر پیغام آتا ہے
کہیں ان کو نہ یاد آیا ہوںآج کیوں مجھ کو ہچکیاں آئیں
رہ گئیں ویران کچی سی سڑک پر ہچکیاںچل پڑی گاڑی کسی کے ہاتھ ہلتے چھوڑ کر
چراغ آرزو یوں جھلملا کر بجھ گیا آخردم آخر کسی کی یاد آئی ہچکیاں ہو کر
ہچکیاں لے کے نہ رو قبر پہ رونے والےجاگ جائیں نہ کہیں چین سے سونے والے
ہچکیاں لی ہے اس طرح بط مےجس طرح گٹکری میں تان پھرے
بھری دوپہری میں پھیلا ہے شور یادوں کاتمہاری الگنی پر ہچکیاں ہماری ہیں
سنا ہے سب بھلا بیٹھے عدیلؔ دل شکستہ کونہ جانے آ رہی ہیں شام سے کیوں ہچکیاں مجھ کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books