aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".idhi"
بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کیچاند بھی عین چیت کا اس پہ ترا جمال بھی
بانس کی کھری کھاٹ کے اوپر ہر آہٹ پر کان دھرےآدھی سوئی آدھی جاگی تھکی دوپہری جیسی ماں
آدھی رات کی چپ میں کس کی چاپ ابھرتی ہےچھت پہ کون آتا ہے سیڑھیاں نہیں کھلتیں
یوں کسی کی آنکھوں میں صبح تک ابھی تھے ہمجس طرح رہے شبنم پھول کے پیالوں میں
گلے شکوے کہاں تک ہوں گے آدھی رات تو گزریپریشاں تم بھی ہوتے ہو پریشاں ہم بھی ہوتے ہیں
شام تو جیسے خواب میں گزریآدھی رات نشہ ٹوٹا تھا
ہمارے جام آدھی حوصلہ افزائی کر پائےاگر اس نے بھی پی ہوتی تو اس سے بات کرتے
عاشق سمجھ رہے ہیں مجھے دل لگی سے آپواقف نہیں ابھی مرے دل کی لگی سے آپ
تیرے پاس آنے میں آدھی عمر گزری ہےآدھی عمر گزرے گی تجھ سے اوب جانے میں
بستی میں ہے وہ سناٹا جنگل مات لگےشام ڈھلے بھی گھر پہنچوں تو آدھی رات لگے
ہم کہاں ہیں یہ پتا لو تم بھیبات آدھی تو سنبھالو تم بھی
محفل یار کی رہ جائے گی آدھی رونقناز کو اس نے اگر انجمن آرا نہ کیا
چاند نے پہنی قبائے ابد آدھی رات کومیری آنکھوں میں کئی روشن ستارے مر گئے
کہنے نہ پائے اس سے ساری حقیقت اک دنآدھی کبھی سنائی آدھی کبھی سنائی
یہ جس کی بیٹی کے سر کی چادر کئی جگہ سے پھٹی ہوئی ہےتم اس کے گاؤں میں جا کے دیکھو تو آدھی فصلیں کپاس ہوں گی
اک پری کے ساتھ موجوں پر ٹہلتا رات کواب بھی یہ قدرت کہاں ہے آدمی کی ذات کو
آدھی آگ اور آدھا پانی ہم دونوںجلتی بجھتی ایک کہانی ہم دونوں
کھڑی مست انچل مست ڈھلی مست اوڑھی مستگزک مست نقل مست بچن مست پری مست
کیونکر ہم امتحان دیں سوئیں گے جا کے باغ میںپڑھنے کو آدھی رات تک کوئی ہمیں جگائے کیوں
اس نے بھی کئی روز سے خواہش نہیں اوڑھیمیں نے بھی کئی دن سے ارادہ نہیں پہنا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books