aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".tkhm"
سبز ہوتی ہی نہیں یہ سرزمیںتخم خواہش دل میں تو بوتا ہے کیا
دکھاؤں گا تماشا دی اگر فرصت زمانے نےمرا ہر داغ دل اک تخم ہے سرو چراغاں کا
دہقاں کی طرح دانہ زمین میں نہ بو عبثبونا وہی جو تخم عمل دل میں بوئیے
اثر سوز محبت کا قیامت بے محابا ہےکہ رگ سے سنگ میں تخم شرر کا ریشہ پیدا ہے
پناوے بے گداز موم ربط پیکر آرائینکالے کیا نہال شمع بے تخم شرار آتش
ہر ایک تخم کو رزق شکم پری نہ سمجھہنر بھی سیکھ زمیں سے شجر بنانے کا
داغ اگتے رہے دل میں مری نومیدی سےہارا میں تخم تمنا کو بھی بوتے بوتے
نتیجہ کیوں کر اچھا ہو نہ ہو جب تک عمل اچھانہیں بویا ہے تخم اچھا تو کب پاؤ گے پھل اچھا
ممکن نہیں کہ گل کرے ویسی شگفتگیاس سرزمیں میں تخم محبت میں بو چکا
وزیرؔ تخم محبت کو دل میں بو اپنےزمیں وہ شور ہے جس میں اگے نہ دانۂ عشق
وہ تخم سوختہ تھے ہم کہ سر سبزی نہ کی حاصلملایا خاک میں دانہ نمط حسرت سے دہقاں کو
فکر لاحق ہے ہمیشہ مثل تخم ناتواںحشر کیا ہوگا درون آب و گل جانے کے بعد
عشق کو نشوونما منظور ہے کب ورنہ سبزتخم اشک شمع ہو خاکستر پروانہ میں
کشت دنیا کیا خبر کیا پھل ملےتخم غم ہم نے تو آ کر بو دیا
گل کی نہ تخم مرغ چمن کر سکے تلاشہم خام فطرتوں سے تری جستجو نہ ہو
میں تخم اشک سے طوفاں اگانے کی ضد میںتمام شہر کو حیران کرتا رہتا ہوں
عشق نے حسن کی بیداد پہ رونا چاہاتخم احساس وفا سنگ میں بونا چاہا
تخم تنہائی محبتکشت دل میں بو رہی ہے
کیسی بھی ہو زمین عجب ہل ہے طبع تیزمائلؔ جو بوئیں ہم نہ ہو تخم سخن خراب
اک دن بار آور ہوں گےتخم جو آب و گل میں ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books