aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".vde"
ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جاناکہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
جسے کہتی ہے دنیا کامیابی وائے نادانیاسے کن قیمتوں پر کامیاب انسان لیتے ہیں
سادگی تو ہماری ذرا دیکھیے اعتبار آپ کے وعدے پر کر لیابات تو صرف اک رات کی تھی مگر انتظار آپ کا عمر بھر کر لیا
وائے قسمت پاؤں کی اے ضعف کچھ چلتی نہیںکارواں اپنا ابھی تک پہلی ہی منزل میں ہے
وائے دیوانگی شوق کہ ہر دم مجھ کوآپ جانا ادھر اور آپ ہی حیراں ہونا
غضب کیا ترے وعدے پہ اعتبار کیاتمام رات قیامت کا انتظار کیا
جو تمہاری طرح تم سے کوئی جھوٹے وعدے کرتاتمہیں منصفی سے کہہ دو تمہیں اعتبار ہوتا
رہا کرتے ہیں قید ہوش میں اے وائے ناکامیوہ دشت خود فراموشی کے چکر یاد آتے ہیں
تھیں وہ گھر راتیں بھی کہانی وعدے اور پھر دن گنناآنا تھا جانے والے کو جانے والا زندہ تھا
عادتاً تم نے کر دیئے وعدےعادتاً ہم نے اعتبار کیا
آپ وعدے سے مکر جائیں گے رفتہ رفتہذہن سے بات اتر جاتی ہے ٹلتے ٹلتے
کس کام کی رہی یہ دکھاوے کی زندگیوعدے کیے کسی سے گزاری کسی کے ساتھ
کب تک قمرؔ ہو شام کے وعدے کا انتظارسورج چھپا چراغ جلے رات ہو گئی
قتل کا میرے کیا ہے عہد تو بارےوائے اگر عہد استوار نہیں ہے
کیا کہئے اس طرح کے تلون مزاج کووعدے کا ہے یہ حال ادھر ہاں ادھر نہیں
محبت میں ذرا سی بے وفائی تو ضروری ہےوہی اچھا بھی لگتا ہے جو وعدے توڑ دیتا ہے
اے وائے غفلت نگۂ شوق ورنہ یاںہر پارہ سنگ لخت دل کوہ طور تھا
ہمیں بھی آج ہی کرنا تھا انتظار اس کااسے بھی آج ہی سب وعدے بھول جانے تھے
مان لیتا ہوں تیرے وعدے کوبھول جاتا ہوں میں کہ تو ہے وہی
ان کو یاں وعدے پہ آ لینے دے اے ابر بہارجس قدر چاہنا پھر بعد میں برسا کرنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books