aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Duubte"
ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوںمیں نہیں کوئی تو ساحل پہ اتر جائے گا
ہنسو اور ہنستے ہنستے ڈوبتے جاؤ خلاؤں میںہمیں پہ رات بھاری ہے ستارو تم تو سو جاؤ
خودی میں ڈوبتے ہیں پھر ابھر بھی آتے ہیںمگر یہ حوصلۂ مرد ہیچ کارہ نہیں
تو نے کہا نہ تھا کہ میں کشتی پہ بوجھ ہوںآنکھوں کو اب نہ ڈھانپ مجھے ڈوبتے بھی دیکھ
ڈوبتے ڈوبتے آواز تری سن جاؤںآخری بار تو ساحل سے صدا دے مجھ کو
جب بھی آنکھوں میں اشک بھر آئےلوگ کچھ ڈوبتے نظر آئے
اس ڈوبتے سورج سے تو امید ہی کیا تھیہنس ہنس کے ستاروں نے بھی دل توڑ دیا ہے
تم سنو یا نہ سنو ہاتھ بڑھاؤ نہ بڑھاؤڈوبتے ڈوبتے اک بار پکاریں گے تمہیں
سمندروں کو بھی حیرت ہوئی کہ ڈوبتے وقتکسی کو ہم نے مدد کے لیے پکارا نہیں
اک ایک کر کے ڈوبتے تارے بجھا گئےمجھ کو بھی ڈوبنا ہے ستارہ تو میں بھی ہوں
کچھ نہیں میری زرد آنکھوں میںڈوبتے دن کی روشنی ہوگی
ڈوبتے چاند پہ روئی ہیں ہزاروں آنکھیںمیں تو رویا بھی نہیں تم کو ہنسی کیوں آئی
ڈوبتے وقت زرد تھا اتنالوگ سمجھے کہ مر گیا سورج
کمرے خالی ہو گئے سایوں سے آنگن بھر گیاڈوبتے سورج کی کرنیں جب پڑیں دالان پر
تم تو کہتے تھے خدا تم سے خفا ہے قیصرؔڈوبتے وقت وہ جو اک ہاتھ بڑھا تھا کیا تھا
اک ڈوبتے وجود کی میں ہی پکار ہوںاور آپ ہی وجود کا اندھا کنواں ہوں میں
شب آخر فلک پر ٹمٹما کر ڈوبتے تارےمیں اپنے ساتھ تیرا درد بھی محسوس کرتا ہوں
ڈوبتے آفتاب کی جانبدیر تک کوئی دیکھتا بھی نہیں
جاتے قدموں کی کوئی چاپ ہی شاید سن لوںڈوبتے لمحوں کی بارات ابھر جا مجھ میں
ڈوبتے سورج کا چہرہ اور اس کا نقش پاجب یہ منظر گم ہوا تو کیا کرو گے سوچ لو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books