aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Garqa-e-mai"
جو ہوا غرقۂ مے بخت رسا رکھتا ہےسر سے گزرے پہ بھی ہے بال ہما موج شراب
مرا ماضی نظر آیا مجھے حال حسیں ہو کرجو ان کے ساتھ دیکھے تھے وہ منظر یاد آتے ہیں
کیف کی دریا بہا دیتی ہے ساقی کی نظرکیوں نہ ہم اے مے پرستوں اس کو مے خانہ کہیں
ہے کون سا جہاں میں وہ آداب میکشیجس سے مرا شعور غزل آشنا نہ ہو
لاکھ توبہ کی مے کشی سے نریشؔدل سے نکلی نہ یاد مے خانہ
جو حسن منظر ہے کینوس پر وہ رنگریزی نہیں برش کی تو اور کیا ہےاب اس سے آگے کوئی نظر جس جہان معنی کو ڈھونڈھتی ہے وہ شاعری ہے
سنتے سنتے واعظوں سے ہجو مےضعف سا کچھ آ گیا ایمان میں
نگاہ منظر دل کش میں چھا گئی سرخیمئے خمار صداؤں کی انجمن میں ہے
ترک مے کر کے بھی بہت پچھتائےمدتوں میں خمار اترا ہے
کوئی بادہ کش جسے مے کشی کا طریق خاص نہ آ سکاغم زندگی کی کشاکشوں سے کبھی نجات نہ پا سکا
کہاں تک نہ بے ہوش و بے خود کرے گیمئے وصل ہے کوئی شربت نہیں ہے
بگڑی ہوئی ہے مے کدۂ دہر کی ہواہو جائیں شیخ جی بھی نہ مے خوار آج کل
مر چکا میں تو نہیں اس سے مجھے کچھ حاصلبرسے گر پانی کی جا آب بقا میرے بعد
میں اپنی وضع داری ہاتھ سے جانے نہیں دوں گااگر سارا جہاں بھی درپئے آزار ہو جائے
جہاں نگاہ سے انساں بنائے جاتے ہیںوہ باب مے کدہ میرے لیے کھلا تو ملا
یہ بات الگ ساقی نوازے نہ نوازےہم مے کدۂ عشق کے مے خوار رہے ہیں
تلون چشم ساقی میں تغیر وضع رندی میںہمارے میکدے میں روز پیمانے بدلتے ہیں
جو ہر نظر میں تازہ کریں میکدے ہزارسچ ہے سرورؔ رفتہ کو وہ یاد کیا کریں
گل غنچگی میں غرقۂ دریائے رنگ ہےاے آگہی فریب تماشا کہاں نہیں
وہ سمجھتے ہیں فغان ذوق مےبے اثر ہے نالۂ مستانہ سچ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books