aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHam-e-kamaa.n"
کتنے ہی تیر خم دست و کماں میں ہوں گےجن کے سوفار ابھی سے مری جاں میں ہوں گے
جنون شوق مری حسرتوں سے کم کیوں ہووفا کی راہ میں یہ لغزش قدم کیوں ہو
محراب کعبہ جب سے ہے تیرا خم کماںصید حرم سمجھتے ہیں ناوک فگن مجھے
پاس تیر و کماں نہ تھے اپنےجب بھی موسم شکار کا آیا
ہم سے مل کے فطرت کے پیچ و خم کو سمجھو گےہم جہان فطرت کا اک سراغ ہیں یارو
یہ کن دکھوں نے چم و خم تمام چھین لیاشعاع مہر سے ہم بھی شرر کی گرد ہوئے
چھلکتی آئے کہ اپنی طلب سے بھی کم آئےہمارے سامنے ساقی بہ ساغر جم آئے
جو تری محفل سے ذوق خام لے کر آئے ہیںاپنے سر وہ خود ہی اک الزام لے کر آئے ہیں
تیر و کماں کے ساتھ نہ تیغ و تبر کے ساتھہم جنگ خالی ہاتھ لڑے ہیں جگر کے ساتھ
تشریف شب وعدہ جو وہ لائے ہوئے ہیںسر خم ہے نظر نیچی ہے شرمائے ہوئے ہیں
جو سرفراز تھے سر ان کے خم دکھائی دئےجہاں جہاں ترے نقش قدم دکھائی دئے
یہ سستی لذتوں سستی سیاست کے پجاری ہیںہمیں احباب کا سودائے خام اچھا نہیں لگتا
ہے آج اور ہی کچھ زلف تاب دار میں خمبھٹکنے والے کو منزل کا راستہ تو ملا
ہم لاکھ بد مزہ ہوئے جام حیات سےجینے کی پیاس تھی کہ کبھی کم نہ ہو سکی
قد تواضع میں ہے خم مثل کماںراست کاری میں مثال تیر ہوں
ہدف ناوک مژگان و کماں ابرو تھانہ تڑپتا شب فرقت دل بسمل کیوں کر
میں لرزتا رہا ہدف بن کرمشق تیر و کمان چلتی رہی
نشانہ ایک ہے اور ساتھ ساتھ چلتا ہےیہی تو رشتۂ تیر و کمان ٹھہرے گا
نیا حسن دیکھتا ہوں خم شاخ ہر شجر پریہ بہار اپنے تن سے جو لباس اتارتی ہے
ضرورت مند ہے صید افگنی مشاق ہاتھوں کیفقط یکجائی تیر و کماں سے کچھ نہیں ہوتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books