aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHariidaar-e-zauq-e-KHvaarii"
چشم دلال جنس رسوائیدل خریدار ذوق خواری ہے
بزم عزا بنی ہوئی ہے بزم ذوق و شوقدور نشاط موجب دوران سر ہے آج
رسوا بقدر ذوق تمنا نہیں ہوں میںاپنے عروج پر ابھی پہونچا نہیں ہوں میں
بقدر ذوق سجود آستاں نہیں ملتازمیں ملے تو ملے آسماں نہیں ملتا
بہت دشوار ہے تسکین ذوق رنگ و بو کرناجو چن سکتے ہو کانٹے تو گلوں کی آرزو کرنا
مژدہ اے ذوق اسیری کہ نظر آتا ہےدام خالی قفس مرغ گرفتار کے پاس
کیا غضب تو نے یہ اے ذوق پشیماں کر دیامیرا آنسو ان کی آنکھوں سے نمایاں کر دیا
شعلۂ ذوق نمو برفاب لکھکشتئ دل ہو گئی غرقاب لکھ
سامان ذوق و شوق سمیٹو سفر کرورہنا ضرور ہے تو کسی دل میں گھر کرو
ہائے اس مجبورئ ذوق نظر کو کیا کروںوہ مجھے دیکھیں نہ دیکھیں میں انہیں دیکھا کروں
تھک گئے تم حسرت ذوق شہادت کم نہیںمجھ سے دم لے لو اگر تیغ ستم میں دم نہیں
خاکداں کو حاصل ذوق نظر سمجھا تھا میںخواب کے عالم کو کتنا معتبر سمجھا تھا میں
بڑھ اے ذوق جنوں اب کس کا ڈر ہےادھر یہ سر ادھر وہ سنگ در ہے
آدمی کو ذوق سوز درد انساں چاہئےدرد ہی جس کی دوا ہو ایسا ارماں چاہئے
زندگی کیا ہے جو دل ہو تشنۂ ذوق وفایعنی یہ پردہ تو اٹھ سکتا ہے آسانی کے ساتھ
اثر تو جذبۂ ذوق دروں میں ہے مگر کم کمشب فرقت کے ماروں کو ہے امید سحر کم کم
کمال ذوق سجدہ اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگاوہیں وہ نقش پا ابھرا جہاں رکھ دی جبیں میں نے
فضائے ذوق تماشا ہے سربسر محدودوسیع دائرۂ حسن اور نظر محدود
تم چلے آؤ تو ذوق غم ہجراں بھی نہیںجان دینے کا کچھ ایسا مجھے ارماں بھی نہیں
جلا ہے کس قدر دل ذوق کاوش ہائے مژگاں پرکہ سو سو نشتروں کی نوک ہے اک اک رگ جاں پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books