aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "KHuub-ruu"
جو سامنا بھی کبھی یار خوب رو سے ہوازمانے بھر کا یرش مجھ پہ چار سو سے ہوا
خوب رو خوب کام کرتے ہیںیک نگہ میں غلام کرتے ہیں
ہوا جب سامنا اس خوب رو سےاڑا ہے رنگ گل کا پہلے بو سے
خوبرو سب کی جان ہوتے ہیںآرزوئے جہان ہوتے ہیں
دے دیں ابھی کرے جو کوئی خوب رو پسندہم کو نہیں پسند دل آرزو پسند
خوب رو جو ایک کا محبوب نئیںایسے ہرجائی سے ملنا خوب نئیں
اے خوب رو فرشتہ سیر انجمن میں آسرو روان حسن ہمارے چمن میں آ
ہر ایک موڑ پر اک خوبرو سے پیار کروحسین لڑکیوں پر اپنی جاں نثار کرو
ہوا وہ خوب رو یوں بے حجاب آہستہ آہستہنظر دیکھے ہے جیسے کوئی خواب آہستہ آہستہ
خوب رو سب ہیں مگر حورا شمائل ایک ہےاور مہ پارہ ہیں لیکن ماہ کامل ایک ہے
یہ خوب رو نہ چھری نے کٹار رکھتے ہیںنگاہ لطف سے عالم کو مار رکھتے ہیں
لڑکا جو خوبرو ہے سو مجھ سے بچا نہیںوہ کون ہے کہ جس سے میں یارو ملا نہیں
کبھی تو نظر کرم مجھ پہ خوب رو کرتےتمام عمر کٹی ان کی آرزو کرتے
جراحتوں کی ملاحتوں سے متاع دل خوب رو کریں گےہم اپنے دامن کی دھجیوں سے ہزار داماں رفو کریں گے
میں ایسے شخص کی آنکھوں کو پاک سمجھوں گانظر جو سوئے زن خوب رو نہیں کرتا
صبیحؔ و خوبرو چہرے کئی ہیںمگر کوئی بھی اس جیسا نہیں ہے
بس اک تعلق خاطر کا پاس ہے ورنہتو خوبرو سہی پر اتنا خوبرو بھی نہیں
انسان خوبرو سے باقی رہے تفاوتاس واسطے پری کو دو پر لگا دیے ہیں
روغن چراغ طور کا درکار ہے ہمیںاو یار خوب رو تری تصویر کے لئے
ہر خوبرو سے میں نے کیا وعدۂ وفاسب آئنوں میں عکس مرے خوبرو کا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books