aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Tuk.Daa"
کوئی ٹکڑا تری آنکھوں میں نہ چبھ جائے کہیںدور ہو جا کہ مرے خواب کا شیشہ ٹوٹے
اس رنگ سے جھمکے ہے پلک پر کہ کہے توٹکڑا ہے مرا اشک عقیق جگری کا
اگر وجود میں آہنگ ہے تو وصل بھی ہےوہ چاہے نظم کا ٹکڑا کہ نثر پارہ ہو
یہ ایک ابر کا ٹکڑا کہاں کہاں برسےتمام دشت ہی پیاسا دکھائی دیتا ہے
بارش وہ برستی ہے کہ بھر جاتے ہیں جل تھلدیکھو تو کہیں ابر کا ٹکڑا نہیں ہوتا
میز پر ننھا سا اک کاغذ کا ٹکڑا چھوڑ کرزندگی کی ہر خوشی وہ ناگہانی لے گیا
تمہارے سنگ در کا ایک ٹکڑا بھی جو ہاتھ آیاعزیز ایسا کیا مر کر اسے چھاتی پہ دھر رکھا
آج تک اس کے تعاقب میں بگولے ہیں رواںابر کا ٹکڑا کبھی برسا تھا ریگستان پر
جس موج سے ابھرا تھا اس موج پہ کیا گزریصحرا میں وہ بادل کا ٹکڑا تو بہت رویا
روشنی روح کی آتی ہے مگر چھن چھن کرسست رو ابر کا ٹکڑا ہے طبیعت اس کی
زلف کو ابر کا ٹکڑا نہیں لکھا میں نےآج تک کوئی قصیدہ نہیں لکھا میں نے
جاتے ہوئے ہر چیز یہیں چھوڑ گیا تھالوٹا ہوں تو اک دھوپ کا ٹکڑا نہیں ملتا
ملا ہے ساقی تو روشن ہوا ہے یہ مجھ پرکہ حذف تھا کوئی ٹکڑا مری کہانی کا
شب وصال بہت کم ہے آسماں سے کہوکہ جوڑ دے کوئی ٹکڑا شب جدائی کا
میں اور ایک آفت کا ٹکڑا وہ دل وحشی کہ ہےعافیت کا دشمن اور آوارگی کا آشنا
مجھ کو یاد ہے جب اس گھر میں آگ لگیاوپر سے بادل کا ٹکڑا گزرا تھا
چاندی کا اک پھول گلے میںہاتھ میں بادل کا ٹکڑا تھا
دھوپ کا اک ٹکڑا کیوں میرے سر پر سایہ کرتا ہےکیا مجھ کو منظر سے ہٹا کر سارے منظر بھیگیں گے
صحرا صحرا پیاسے بھٹکے ساری عمر جلےبادل کا اک ٹکڑا کیا ہے اب معلوم ہوا
پس موج ہوا بارش کا بستر سا بچھانےسر بام نوا بادل کا ٹکڑا ہو رہا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books