aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aabla-e-paa"
اے ادب خار کی تعظیم ہے نیچا رہناہاں کہیں ہو نہ سر آبلۂ پا اونچا
چل کھول قفل آبلۂ پا کے اے جنوںہر اک زبان خار بیاباں کلید ہے
شکست آبلۂ پا نے آبرو رکھ لیکھلا نہ حال کہ پانی ہے کیا لہو کیا ہے
ہم چشم ہے ہر آبلۂ پا کا مرا اشکاز بس کہ تری راہ میں آنکھوں سے چلا ہوں
کہا یہ آبلہ پا نے دشت غربت میںذرا خیال رہے نوک خار ہم بھی ہیں
چبھ گئی حلق میں کانٹوں کی طرح پیاس مریدشت سیراب مرے آبلۂ پا سے ہوا
ہر آبلہ پا یہی کہتا ہے کہ مجھ کوصحرائے مدینہ کے ہے ہر خار سے مطلب
راس آئی گہرؔ خوب مجھے دشت نوردیہر آبلۂ پا مرا گوہر کی طرح تھا
سیر صحرائے جنوں خیز کا ارماں نہ رہاتیرے ہاتھوں سے میں کیا آبلۂ پا پھرتا
دھجیاں کیا مرے دامن کی مرے کام آئیںبیٹھ کر دشت میں سب آبلۂ پا باندھے
ہوں وہ مجنوں کہ مرے آبلہائے پا سےدشت وحشت میں ہے ہر خار بیاباں نازاں
ملیں گے راہ میں تجھ کو چراغ جلتے ہوئےکہیں کہیں ہے مرا نقش پا بہت گہرا
کبھی تو کوہ گراں تک نظر نہیں آئےکبھی ہوا کا مجھے نقش پا دکھائی دے
وہ مٹا دیں گے ہماری عظمتوں کا ہر نشاںچاند تاروں سے ہمارا نقش پا لے جائیں گے
قسمت میں ہو گو منزل مقصد کا پہنچناپر آبلۂ پا میں سر خار نہ ٹوٹے
شانؔ بے سمت نہ کر دے تمہیں صحرائے حیاتذہن میں ان کے نقوش کف پا رہنے دو
جن پہ بارش گل ہے ان کا حال کیا ہوگازخم کھانے والے بھی باغ باغ ہیں یارو
سب اپنے اپنے افق پر چمک کے تھوڑی دیرمجھے تو دامن شام و سحر کی گرد ہوئے
وہ سلسلے بھی کتنے دل آویز تھے کہ جوزنجیر پا سے گیسوئے خم دار تک گئے
پھوٹ جا آبلۂ پا کہ بڑھے تیرا وقارخار صحرا تجھے انگشت نما ہوتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books