aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aagaahii"
اپنی ہستی ہی سے ہو جو کچھ ہوآگہی گر نہیں غفلت ہی سہی
بیدار کر کے تیرے بدن کی خود آگہیتیرے بدن کی عمر گھٹاتا رہا ہوں میں
جب عشق سکھاتا ہے آداب خود آگاہیکھلتے ہیں غلاموں پر اسرار شہنشاہی
آگہی دام شنیدن جس قدر چاہے بچھائےمدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا
ہے عجب کچھ معاملہ درپیشعقل کو آگہی سے خطرہ ہے
اچھی بھلی تھی دنیا گزارے کے واسطےالجھے ہوئے ہیں اپنی ہی خود آگہی سے ہم
ساقی بہ جلوہ دشمن ایمان و آگہیمطرب بہ نغمہ رہزن تمکین و ہوش ہے
توہم کی سیہ شب کو کرن سے چاک کر کے آگہی ہر ایک آنگن میں نیا سورج اتارےمگر افسوس یہ سچ ہے وہ شب تھی اور یہ سورج ہے یہ سب کو مان جانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
غم اندیشہ ہائے زندگی کیاتپش سے آگہی کی جل رہا ہوں
آشوب آگہی کی شب بے کنار میںتیرے لیے جمیلؔ کوئی سوچتا تو ہے
خدا نے کیوں دل درد آشنا دیا ہے مجھےاس آگہی نے تو پاگل بنا دیا ہے مجھے
جانے بستی میں جنگل ہو یا جنگل میں بستی ہوہے کیسی کچھ نا آگاہی آؤ چلو ناگاہ چلیں
جہل کو آگہی بناتے ہوئےمل گیا روشنی بناتے ہوئے
شعور ایک شعور فریب ہے سو تو ہےغرض کہ آگہی نا آگہی کو چھوڑ دیا
آگہی زخم نظارہ نہ بنی تھی جب تکمیں نے ہر شخص کو محبوب نظر جانا تھا
جہل واعظ کا اس کو راس آئےصاحبو میری آگہی ہے شراب
آگہی میں اک خلا موجود ہےاس کا مطلب ہے خدا موجود ہے
پرسش غم کا شکریہ کیا تجھے آگہی نہیںتیرے بغیر زندگی درد ہے زندگی نہیں
یہ آگہی ہے کسی حادثے کے آمد کیبدن کا سارا اثاثہ بکھرنے والا ہے
جو بھی درون دل ہے وہ باہر نہ آئے گااب آگہی کا زہر زباں پر نہ آئے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books