aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "aamaal-naama"
ہر حرف عمل نامہ کس شان سے بول اٹھاتحریر کے پردے میں تقریر نظر آئی
محشر بھی ایک صفحۂ بزم خیال ہےاعمال نامۂ نگۂ سرمہ سا ہے کیا
کرتا رہا لغات کی تحقیق عمر بھراعمال نامہ نسخۂ فرہنگ ہو گیا
ہم ڈوب جائیں گے عرق انفعال میںاعمال نامہ حشر میں جس دم طلب ہوا
آفیشیل اعمال نامہ کی نہ ہوگی کچھ سندحشر میں تو نامۂ اعمال دیکھا جائے گا
لکھتے ہیں چھپ کے کاتب اعمال سب کا حالاعمال نامہ پرچہ ہیں خفیہ نویس کے
اے چشم از برائے خدا گر مدد کرےاعمال نامہ اپنا تو رو رو کے دھویئے
گر عزم ہے بزرگی اس عالم میں ہوئے حصولاعمال نامہ جگ میں اپس کا سنوار چل
الٰہی مجھ پر کرم ہو تیرا نہ کھول اعمال نامہ میراپکارتا ہے یہ خط قسمت کہ میں بھی فرد حساب میں ہوں
صورت بخشش دکھاویں کاغذ و سطر و حروفہو عمل نامہ سر محشر دھواں بتی چراغ
سیاہ نامۂ اعمال اک بہانہ تھاکسی طریقے سے مقصد مجھے جلانا تھا
کر لیے جس دن قبول اپنے گناہنامۂ اعمال بہتر ہو گیا
وصف خط و خال میں خوباں کے میرؔنامۂ اعمال سیہ کر گیا
مرثیہ ہے یہ دل مرحوم کایا ہمارا نامۂ اعمال ہے
نہ پیش نامۂ اعمال کر ابھی اے جوشؔحساب کیسا یہ روز حساب سے پہلے
میں نامۂ اعمال کھلا رکھوں گارحمت کو تری جوش سوا آئے گا
خلق کے اعمال نامے چھین لوں گا شہر میںگم ہوا ہے ہاتھ سے قاصد کے دلبر کا جواب
نامۂ اعمال ابھی بے رنگ ہےچار دن کی چاندنی جائے نہ ڈھل
جب نظر نامۂ اعمال کے دفتر پہ پڑینیکیوں پر مجھے ابھری نظر آئی دنیا
پہلے کرے تو نامۂ اعمال خوش نماجنت کی آرزو میں تو مرتا ہے آدمی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books