aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ajantaa"
میں نے لکھا ہے اسے مریم و سیتا کی طرحجسم کو اس کے اجنتا نہیں لکھا میں نے
یہ تاج یہ اجنتا ایلورا کے شاہکارافسانے سے لکھے ہیں عروج و زوال کے
یہی محسوس ہوتا ہے اجنتا کی گپھاؤں میںکہ ہر تصویر تو چپ ہے فن تصویر بولے ہے
دیوار و در پہ ثبت ہیں نقش و نگار یاراپنا مکان ہے کہ اجنتا کہیں جسے
یہ اجنتا یہ حسیں تاج خبر دیتا ہےپتھروں میں بھی یہاں چاند کھلا کرتے تھے
ہو تاج محل یا کہ اجنتا کی گپھائیںفن کار کے ہاتھوں کا ہنر بول رہا ہے
دوست حق بات پہ گویا تو ہیں لیکن ایسےجیسے گویا ہوں اجنتا کی گپھائیں بابا
اس جنوں نے مجھے اس درجہ شرف بخشا ہےبت گری مجھ سے اجنتا کا عمل مانگے ہے
سنو کہ آج بھی ہیں ذہن کے اجنتا میںمرے ندیمؔ منقش وہ صورتیں کیا کیا
گزر گزر کے ہر اک لمحہ سنگ زار ہوابھٹک رہا ہوں میں یادو کے اک اجنتا میں
اک زندہ بت کے مرمریں پیکر کے سامنےبے رنگ و بے نمود اجنتا کا فن رہا
شوخ سی مورت اجنتا کی کھڑی ہے روبرومرمریں انگڑائیوں میں جلوہ گر ہے شاعری
میٹھی میٹھی چھیڑ کر باتیں نرالی پیار کیذکر دشمن کا وہ باتوں میں اڑانا یاد ہے
دن کچھ ایسے گزارتا ہے کوئیجیسے احساں اتارتا ہے کوئی
میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیاہر فکر کو دھوئیں میں اڑاتا چلا گیا
تجھ کو خبر نہیں کہ ترا کرب دیکھ کراکثر ترا مذاق اڑاتا رہا ہوں میں
دور کے چاند کو ڈھونڈو نہ کسی آنچل میںیہ اجالا نہیں آنگن میں سمانے والا
میں نے جس لمحے کو پوجا ہے اسے بس اک بارخواب بن کر تری آنکھوں میں اترتا دیکھوں
تم آ گئے ہو، تو کچھ چاندنی سی باتیں ہوںزمیں پہ چاند کہاں روز روز اترتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books