aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "amn"
سب سے پر امن واقعہ یہ ہےآدمی آدمی کو بھول گیا
وہ کیوں کہیں گے کہ دونوں میں امن ہو جائےہماری جنگ سے جن کی کمائی جاری ہے
اب وہ دنیا عجیب لگتی ہےجس میں امن و امان باقی ہے
سرخیاں امن کی تلقین میں مصروف رہیںحرف بارود اگلتے رہے اخبار کے بیچ
نئی زمیں نہ کوئی آسمان مانگتے ہیںبس ایک گوشۂ امن و امان مانگتے ہیں
یہ غول وش ہیں ان کو سمجھ تو نہ رہ نماسائے سے بچ کے اہل فریب و دغل کے چل
باعث امن و محبت ہے اگر میرا لہوقطرہ قطرہ بخدا دے کے چلا جاؤں گا
نوید امن ہے بیداد دوست جاں کے لیےرہی نہ طرز ستم کوئی آسماں کے لیے
کچھ ان کے رحم پہ تھی یوں ہی زندگی موقوفکہ ان کو راز محبت بھی ہو گیا معلوم
خواہشیں نہیں مرتیں خواہشیں دبانے سےامن ہو نہیں سکتا گولیاں چلانے سے
ہمیشہ امن نہیں ہوتا فاختاؤں میںکبھی کبھار عقابوں سے بھی کلام کرو
لہراتے ہوئے آئے تھے وہ امن کا پرچمپرچم کو اٹھائے ہوئے نیزے کی انی تھی
امن کے پرندوں کی سرحدیں نہیں ہوتیںہم جہاں ٹھہر جائیں وہ وطن ہمارا ہے
میں اک زمین ہوں امن و اماں کی متلاشیمرے عزیز مجھے کربلا بناتے ہیں
رہتے ہیں جمع کوچۂ جاناں میں خاص و عامآباد ایک گھر ہے جہان خراب میں
فطرتاً ہر آدمی ہے طالب امن و اماںدشمنوں کو بھی محبت کی نظر سے دیکھیے
ہمارے شہر میں سب خیر و عافیت ہے مگریہی کمی ہے کہ امن و امان کچھ کم ہے
امن تھا پیار تھا محبت تھارنگ تھا نور تھا نوا تھا فراق
ایک مقصد کے لئے امن کی تحریروں میںخون سے لکھے ہوئے باب دکھاتے ہیں تمہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books