aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ashiyaa"
جز نام نہیں صورت عالم مجھے منظورجز وہم نہیں ہستیٔ اشیا مرے آگے
لوگ اشیا کی طرح بک گئے اشیا کے لیےسر بازار تماشے نظر آئے کیا کیا
قریب و دور سے بے جوڑ عکس اشیا کےتلاش کرتے ہیں اور داستاں بناتے ہیں
اشیا کی لذتوں میں اٹکتا ہوا بدناور روح کا کھنچاؤ ہے بن باس کی طرف
اب تک تمام فکر و نظر پر محیط ہےشکل صفات معنی اشیا کہیں جسے
مجھے گھیرے میں لے رکھا ہے اشیا و مظاہر نےکبھی موقع ملے تو اس کڑے کو توڑ کر دیکھوں
جسم کی نشو و نما صورت اشیائے زمیںروئے خوباں فلکیات میں آ جاتا ہے
قدر و قیمت میں اضافے کی طلب تھی جن کووہی مسرور ہیں اشیا کی گرانی کر کے
اف وہ اطراف میں پھیلی ہوئی اشیا کا ہجومہائے اس شور میں اک دل کا دھڑکنا کیا تھا
کون لگائے قدغن خواب میں اشیا پرآئنہ ہاتھ ملائے عکس آواز کرے
رواں دواں ہیں مرے آس پاس کی اشیاپڑا ہوا ہوں زمیں پر میں نقش پا کی طرح
کیا چاہتی ہے نیت بازار زمانہکھنچتے چلے جاتے ہیں جو اشیا کی طرف ہم
غنی ہے اصل اشیا اور ہی کچھتمہارے خیر کو شر دیکھتا ہوں
ہوا کہ ڈھیر سی اشیا سے بھر گیا دامناے کاش ذرۂ نیکی بھی اٹ گیا ہوتا
ڈالنے دو مجھے اشیا کی حقیقت پہ نظرنیست ہوتا ہے جو خوابوں کا نگر ہونے دو
خام اشیا کی طرح بکھرا پڑا ہے سر راہزیر تعمیر تماشا ہے عمارت اس کی
ملمع کاریاں اشیا میں بھی انسان میں بھی ہیںزمیں فطرت کے سانچے میں ڈھلی لگتی نہیں مجھ کو
قناعت نہ کر عالم رنگ و بو پرچمن اور بھی آشیاں اور بھی ہیں
عاشقی صبر طلب اور تمنا بیتابدل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہوتے تک
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہےہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانا یاد ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books