aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "avaam"
وہ نوائے مضمحل کیا نہ ہو جس میں دل کی دھڑکنوہ صدائے اہل دل کیا جو عوام تک نہ پہنچے
شکوہ اول تو بے حساب کیااور پھر بند ہی یہ باب کیا
یہ خاص و عام کی بیکار گفتگو کب تکقبول کیجیے جو فیصلہ عوام کریں
اشک رواں کی آب و تاب کر نہ عوام میں خرابعظمت عشق کو سمجھ گریۂ غم ہنسی نہیں
سازشیں ہیں وہی خلاف عواممشورے ہیں وہی مشیروں کے
انہیں مہرباں سمجھ لیں مجھے کیا غرض پڑی ہےوہ کرم کا ہاتھ ہی کیا جو عوام تک نہ پہنچے
وہی شاہ چاہتے ہیں جو غلام چاہتے ہیںکوئی چاہتا ہی کب ہے جو عوام چاہتے ہیں
عوام باندھ لیں دوہر تو تھرڈ وانٹر میںسکنڈ و فرسٹ کی ہوں بند کھڑکیاں کب تک
وہ تازہ دم ہیں نئے شعبدے دکھاتے ہوئےعوام تھکنے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
کما کے دیتے ہیں جو مال وہ امیروں کوحساب کیوں نہیں لیتے کبھی عوام اس کا
لٹتے ہوئے عوام کے گھر بار دیکھ کراے شہریار تیرا کلیجہ نہ پھٹ گیا
جہاں کچھ خاص لوگوں پر نگاہ لطف ہے درشنؔاگر اس بزم میں دور عوام آیا تو کیا ہوگا
ڈر تو یہ ہے ہوئی جو کبھی دن کی روشنیاس روشنی میں تم بھی لگو گے عوام سے
جبین پر شکن خاصان عالم کی نہیں بھاتیمگر یہ بھی ہے غوغائے عوام اچھا نہیں لگتا
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکنبہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
جو دشمن عوام تھے نفرت انہیں سے کیاور عشق بے حساب کیا کیا غلط کیا
یہ بےوقوف بہت لگتی ہے عوام اسےتبھی تو روز ہی جملے نوین کہتا ہے
نظام بکھرا ہوا ہے عوام بے کل ہےبنی ہوئی ہے جو صورت بدل سکو گے کیا
کہیں جھپٹ نہ پڑیں دن میں مشعلیں لے کرعوام کو نہ سجھاؤ کہ روشنی کم ہے
یہ بات سچ ہے یہاں گفتگو عوام سے ہےمگر ادب کو گزر گاہ عام مت کرنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books