aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ba-alfaaz-e-digar"
حصول غم بہ الفاظ دگر کچھ اور ہوتا ہےدل برباد کا عزم سفر کچھ اور ہوتا ہے
خط کے بدلے انہیں کچھ پھول پہنچ جاتے ہیںمیری تحریر بہ الفاظ دگر جاتی ہے
بہت زندگی کا بھلا چاہتا ہوںبہ الفاظ دیگر قضا چاہتا ہوں
خود فروشی ہے بہ الفاظ دگر شکر کرمآدمی کچھ سوچ کر تو ہاتھ پھیلایا کرے
یاس و حرماں کو بہ الفاظ دگرآہ کی بے اثری کہتے ہیں
جو ہجر کے موسم میں کھلے داغ کی صورتوہ پھول بہ الفاظ دگر آگ کا پھل ہے
بجھی حسرت کا نوحہ ہے دل مرحوم کا ماتمبہ الفاظ دگر یہ شعر خوانی سوز خوانی ہے
وہ صحرا جس میں کٹ جاتے ہیں دن یاد بہاراں سےبا الفاظ دگر اس کو چمن کہنا ہی پڑتا ہے
بن گیا بے خود نظارہ بہ الفاظ دگرلاج رکھ لی ترے جلووں کی تماشائی نے
مرے سینے میں تیرے تیر کا پیکان باقی ہےبہ الفاظ دگر روداد کا عنوان باقی ہے
جو بزرگوں نے سنائے اور تھک کر سو گئےمیں وہی قصے بہ الفاظ دگر کہتا رہا
ان کے دل پر مرے اشکوں کا اثر کافی ہےیہ تصور ہی بہ الفاظ دگر کافی ہے
نسل و مذہب کی کوئی قید نہیں ہے گوہرؔذکر ہر لب پہ بہ الفاظ دگر تیرا ہے
میں خود ہی بے وفا ہوں بے ادب ہوں اپنا قاتل ہوںہر اک الزام میرے سر بہ الفاظ دگر آیا
ہجوم غم کو ہم تو زیست کا حاصل سمجھتے ہیںیہ الفاظ دگر طوفان کو ساحل سمجھتے ہیں
شہر در شہر بہ انداز دگر روشن ہےہر طرف اپنی صدا اپنا ہنر روشن ہے
جب کبھی اس کو بھلانا چاہاوہ بہ انداز دگر یاد آیا
شام سے پہلے بہ انداز دگر شام کے بعدبن گیا عزم سفر دیدۂ تر شام کے بعد
ایک ہی شے تھی بہ انداز دگر مانگی تھیمیں نے بینائی نہیں تجھ سے نظر مانگی تھی
بہ انداز دگر اب عہد و پیماں ہوتے جاتے ہیںکسی عنواں سہی جینے کے ساماں ہوتے جاتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books