aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baad-e-bahaar"
پھر باد بہار آئي ، اقبال غزل خواں ہو غنچہ ہے اگر گل ہو ، گل ہے تو گلستاں ہو
گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلےچلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
قہر کیسا صبح دم باد بہاری کر گئیپھول برسانا تھے دل پر شعلہ باری کر گئی
جس کو ابر بہار کہتے ہیںوہ ترے گیسوؤں کا سایا ہے
شوق منزل تھا اے بہارؔ مگرمنزل آئی تو اور گھبرایا
یہ کون سا مقام محبت ہے اے بہارؔہونے لگا ہے خود پہ بھی ان کا گماں مجھے
وہ گرم تاز عرصۂ ہستی ہوں اے بہارؔعالم مرے سفر ہی کا گرد و غبار ہے
گیسو جو کھولے رات نے آنکھیں دیا بنیںجو رونق بہارؔ تھا جانے کدھر گیا
ٹوٹے دلوں کے آئنہ خانے ہی اے بہارؔشیشہ کبھی بنے تو کبھی جام جم ہوئے
چلے آتے ہیں گھر واپس پرندے شام کو سارےمرا گھر اے بہارؔ آ کے نہ جانے کب بساؤ گے
رنگینیٔ بہار نظر میں سمائے کیااس انجمن سے اٹھ کے چلا آ رہا ہوں میں
زندگی کے دشت میں آیا نہ جب عکس بہارمیں نے خود کو خود دکھایا وحشتوں کا سلسلہ
تتلیوں کو روک لو جانے نہ دو باد صبااب بہارؔ بے خزاں کا ہے گزارا ریت پر
بادہ و جام کی طرف اس کی نظر اٹھے گی کیاجس کو سرور مستقل تیری نگاہ ناز دے
راز فطرت جو کھولتے ہیں بہارؔہاں وہ حکمت مآب ہیں ہم لوگ
معصیت اور تصور رحمتکس قدر پاک باز ہیں ہم لوگ
اب یہی رسم گلستاں ہے بہارؔپھول مانگو تو زخم ملتا ہے
عزم محکم ہو تو بن جاتا ہے مقصد راہ برخود سہارا دے گی فکر دورئ منزل مجھے
جمال شاہد فطرت کا پردہ دار ہوں میںگلوں کی کیا ہو تمنا کہ خود بہار ہوں میں
اے باد سحرگاہی کیا سوچ کے آخر تورنگینیٔ شب ان کی آنکھوں میں جگا آئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books