aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "baaraan-e-rahmat"
رنج ہو یا خوشی ہو اے رحمتؔکوئی شے ہو یہاں ثبات نہیں
یہ کس مقام پہ ہم آ گئے ہیں اے رحمتؔنہ زندگی کی خوشی ہے نہ موت کا غم ہے
میں اس محفل کو ٹھکرا کر چلا آیا ہوں اے رحمتؔجہاں محسوس کی اخلاص و الفت کی کمی میں نے
دامن دوست نے بوسوں سے نوازا رحمتؔمجھ سے بہتر مرے اشکوں کا نصیبہ نکلا
ہم کو تو اے خدا تری رحمت پہ ناز ہےعصیاں کریں گے ہم کبھی توبہ کریں گے ہم
رحمتؔ چراغ خانۂ درویش ہے حیاتیارب! کوئی تو چاند سا چہرہ دکھائی دے
اس کو آتے ہی بنے گی رحمتؔآج اک ایسی خبر چھوڑ آئے
رحمتؔ جہاں ہم آج ہیں کل بھی وہیں پہ تھےکہنے کو یوں عروج وطن کہہ دیا گیا
ادھر بھی رخ کر اے باران رحمتہمارا آشیاں آتش زدہ ہے
برستا ہے مینہ میں ترستا ہوں مے کوغضب ہے یہ باران رحمت نہیں ہے
رولتا موتی جو کرتا کشتکاری خیر کیہن برستا میں اگر باران رحمت مانگتا
دعائیں مانگتے ہی رہ گئے باران رحمت کیفلک سے آمد رحمت نہیں ہو پائی کوشش کی
وہ دیکھ سر پہ چادر رحمت ہے ضو فگنچھائی ہے مے کدہ پہ ردائے سحاب لا
جو ہو باران رحمت مزرع اغیار کے حق میںوہی برق غضب ہو آہ حق میں میرے خرمن کے
سوچ رہا تھا غم نصیب بگڑی بنے تو کس طرحرحمت و لطف کردگار بن گئے آسرا کہ یوں
دیکھتا رہتا ہے حسرت سے زمیں کو آسماںمنبع انوار رحمت ہے ٹھکانہ آپ کا
لکھی یاروں کی بد مستی نے میخانے کی پامالیہوئی قطرہ فشانی ہائے مے باران سنگ آخر
خطا کاری مری امید وار دامن رحمتمگر مفتی تو قرآن و بخاری لے کے نکلا ہے
دیکھیے چشم عفو رحمت سےمہرؔ کی ہے نجات آنکھوں میں
شاد ہو کر دیکھتے ہو تم ہمیںیوں نزول ابر رحمت ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books