aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bachii"
جو زندگی بچی ہے اسے مت گنوائیےبہتر یہ ہے کہ آپ مجھے بھول جائیے
دعائیں لوریاں ماؤں کے پاس چھوڑ آئےبس ایک نیند بچی ہے خرید لائیں گے
بس ایک جان بچی ہے سو تجھ پہ واریں گےہم ایک جنگ تجھے جیتنے میں ہاریں گے
بچی کھچی ہوئی سانسوں کے ساتھ پہنچاناسنو ہواؤ اگر میں شکستہ پر ہو جاؤں
نگل گئے سب کی سب سمندر زمیں بچی اب کہیں نہیں ہےبچاتے ہم اپنی جان جس میں وہ کشتی بھی اب کہیں نہیں ہے
دل میں حسرت کوئی بچی ہی نہیںآگ ایسی لگی بجھی ہی نہیں
بچی ہے روشنی جو بھی چراغوں سے نکل جائےجو میرے دل سے نکلا ہے دعاؤں سے نکل جائے
یوں تو بچی بچی سی اٹھی وہ نگاہ نازدنیائے دل میں ہو ہی گئی کوئی واردات
بچی ہے جو دھنک اس کا کروں کیاتری تصویر پوری ہو گئی ہے
ایسا بھی کیا عتاب کہ ساقی بچی کھچیآخر میں کچھ بھی ہم کو عنایت نہ ہو سکی
متاع دل ہی بچی تھی بس اک زمانے سےسو ہم اسے بھی تری انجمن میں ہار آئے
ہم تو رسوا تھے مگر ان کی نظر بھی نہ بچیہم پہ آئے ہوئے الزام کہاں تک پہنچے
چند لوگوں نے محبت کا اڑایا تھا مذاقاب محبت ہی بچی ہے نہ نبھانے والے
کیسا گزشتہ دن تھا جو پھر سے گزارنا پڑادھوپ بھی تھی بچی ہوئی سایا بھی تھا بچا ہوا
بس ایک شام بچی تھی تمہارے حصے کیمگر وہ شام بھی یاروں میں بانٹ دی میں نے
اب درمیاں کوئی بھی شکایت نہیں بچییعنی قریب آنے کی صورت نہیں بچی
اسی کے دم پہ تو یہ دوستی بچی ہوئی تھیہمارے بیچ میں جو ہم سری بچی ہوئی تھی
لہو میں گھل گھل کے بہہ رہے تھے رگوں کے اندرہم اپنی مٹی میں کچھ روانی بچا رہے تھے
سب سے پہلے تو سیاہی مری قسمت کو ملیجو بچی تھی وہ تری زلف دوتا نے لے لی
میں سونپ دوں اسے انعام میں بچی سانسیںمرے وجود کے ملبے سے جو نکالے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books