aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bachte"
بچتے نہیں مواخذۂ روز حشر سےقاتل اگر رقیب ہے تو تم گواہ ہو
جس تباہی سے لوگ بچتے تھےوہ سر عام ہو رہی ہے اب
ذرا مجھ سے بچتے رہو پارساؤکہیں تم کو چھو لے نہ میری خرابی
دشمن سے کیا بچائیں گی یہ جھاڑیاں مجھےبچتے نہیں یہاں تو پیمبر شجر کے بیچ
کیوں مرے دوست مجھ سے بچتے ہیںایسا لگتا ہے مفلسی میں ہوں
اک ادا معصومیت اور ایک تہمت معصیتکب تلک بچتے رہیں گے ہم کدھر جائیں گے آپ
آسماں کی نظر سے بچتے ہوئےاک ستارہ اٹھا لیا میں نے
ان کی زلفوں کو یہ دعویٰ ہے کہ ہم کالے ہیںہم نے بچتے نہیں دیکھا کبھی مارا اپنا
جنگ کی باتیں کرنے والو یاد رہےبچتے ہیں بس آہیں آنسو نالے جی
تیر نظر بھی تیز تھا ہم بھی ہدف تھے ہوشیارآئے اسی کے سامنے بچتے ہوئے شکار سے
اخترؔ ناشاد کی پرچھائیں سے بچتے رہیںجو زمانے میں شگفتہ خاطر و دل شاد ہیں
ہم رفتگاں سے ہٹ کے بھی دیکھیں تو شعر میںموضوع کم ہی بچتے ہیں نوحہ نکال کے
کتنی آنکھوں سے شاذؔ بچتے ہوئےکوئی ہارا تھا میری آنکھوں میں
راتوں کو جگتے رہنا بھیخوابوں سے بچتے رہنا بھی
وحشت شوق مقدر تھی سو بچتے کب تکاب تو یہ سیل بلا خیز جہاں لے جائے
دن بھر تو اپنے آپ سے بچتے رہے ہو تمسنبھلو حسن کمالؔ ذرا شام ہو گئی
عرش پر سے بھی تمہیں کھینچ کے لے آئے گیکشش عاشق بیتاب سے بچتے رہنا
جذبہ کی سب گرمی سردی بہتے اشکوں کی برساتہم نے سارے موسم دیکھے ہم پر گزرے سب حالات
وہ طرز و روش ہائے وہ انداز و ادا حیفکیا بچتے دل و جان کجا چار کجا دو
رستے کے ہر اک خطرے سے بچتے ہوئے اک دنمنزل پہ مرا قافلہ پہنچا تو لٹا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books