aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bad-zabaan"
یہ کیا کہا مجھے او بد زباں بہت اچھاسنا لی اور بھی دو گالیاں بہت اچھا
پڑھ کے قاصد خط مرا اس بد زباں نے کیا کہاکیا کہا پھر کہہ بت نامہرباں نے کیا کہا
بد خو و بد زبان کہو بے ادب کہوتعریف میں اے دوستو ہر حقؔ بیان کی
جہلائے بد زبان بنیں رہبران قومعلمائے خوش کلام کو بس گم رہی ملے
بوسۂ لب سے ایک دن اس کے ہوا نہ کامیابدلبر بد زباں کی میں گالیاں ہی سنا کیا
نام سنتا ہے جب وہ بیخودؔ کاگالیاں بد زبان دیتا ہے
اک نظر خود پہ ڈالیے صاحبآئنہ بد زباں نہیں ہوتا
معافی چاہتا ہوں بولنے کیمجھے احساس ہے میں بد زباں ہوں
بے سبب بد زبان بولتا ہےجھول ہے اس کے خاندان میں کیا
بولنے سے ہی جس کے آگ لگےایسا بھی بد زبان دیکھا ہے
اب بتاؤ نباہ پاؤگیبد زباں ہوں میں اور بد خو بھی
حسینوں میں نہیں کوئی برائیمگر اک عیب یہ ہے بد زباں ہیں
بند رکھتا ہوں بس یہ جان کے منہکبھی لگیے نہ بد زبان کے منہ
سب چلے تیرے آستاں کو چھوڑبد زباں اب تو اس زباں کو چھوڑ
مجھ کو دیکھا تو دینے لگی گالیاںمیری تنہائی کیا بد زباں ہو گئی
منہ دیکھ رہا ہوں اور چپ ہوںکیا بات کروں وہ بد زباں ہے
الٰہی دیکھیے کیونکر نباہ ہوتا ہےزباں دراز ہوں میں اور بد زباں صیاد
حرف تلخ ان کے کیا کہوں میں غرضخوبرو بد زبان ہوتے ہیں
کہوں احوال دل کا اس کو کیونکربہت نازک مزاج و بد زباں ہے
کوئی صلہ نہیں پایا تمہاری چاہت میںتمہارے واسطے لوگوں میں بد زباں بھی بنے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books