aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "barsaat"
اب بھی برسات کی راتوں میں بدن ٹوٹتا ہےجاگ اٹھتی ہیں عجب خواہشیں انگڑائی کی
صداؤں کو الفاظ ملنے نہ پائیںنہ بادل گھریں گے نہ برسات ہوگی
مقدر مری چشم پر آب کابرستی ہوئی رات برسات کی
سرد جھونکوں سے بھڑکتے ہیں بدن میں شعلےجان لے لے گی یہ برسات قریب آ جاؤ
گھٹائیں اٹھتی ہیں برسات ہونے لگتی ہےجب آنکھ بھر کے فلک کو کسان دیکھتا ہے
بتا اے ابر مساوات کیوں نہیں کرتاہمارے گاؤں میں برسات کیوں نہیں کرتا
برسات کا بادل تو دیوانہ ہے کیا جانےکس راہ سے بچنا ہے کس چھت کو بھگونا ہے
تا کہ تجھ پر کھلے اعجاز ہوائے صیقلدیکھ برسات میں سبز آئنے کا ہو جانا
کس کو خبر تھی سانولے بادل بن برسے اڑ جاتے ہیںساون آیا لیکن اپنی قسمت میں برسات نہیں
مجھ پہ چھا جائے وہ برسات کی خوشبو کی طرحانگ انگ اپنا اسی رت میں مہکتا دیکھوں
ہم تو سمجھے تھے کے برسات میں برسے گی شرابآئی برسات تو برسات نے دل توڑ دیا
یہ عمر، یہ برسات، یہ بھیگی ہوئی راتیںان راتوں کو افسانہ بنانے کے لیے آ
خوب صورت گھٹاؤں بھری رات میں لطف اٹھایا کرو ایسی برسات میںجام لے کر چھلکتا ہوا ہاتھ میں مے کدے میں بھی اک شب گزارا کرو
رت ہے برسات کی دیکھو ضد مت کرو رات اندھیری ہے بادل ہیں چھائے ہوئےرک بھی جاؤ صنم تم کو میری قسم اب کہاں جاؤ گے ایسی برسات میں
چھپ کے روتا ہوں تری یاد میں دنیا بھر سےکب مری آنکھ سے برسات نہیں ہوتی ہے
جھلملاتے ہوئے اشکوں کی لڑی ٹوٹ گئیجگمگاتی ہوئی برسات نے دم توڑ دیا
بموں کی برسات ہو رہی ہے پرانے جانباز سو رہے ہیںغلام دنیا کو کر رہا ہے وہ جس کی طاقت نئی نئی ہے
جب زلف یاد آ گئی یوں اشک بہہ گئےجیسے اندھیری رات میں برسات ہو گئی
جھوم کر آج یہ شب رنگ لٹیں بکھرا دےدیکھ برسات بڑی دیر کے بعد آئی ہے
برسات آ گئی تو درکنے لگی زمینسوکھا مچا رہی ہے یہ بارش تو دیکھیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books