aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bedil"
کیا کیا فتنے سر پر اس کے لاتا ہے معشوق اپناجس بے دل بے تاب و تواں کو عشق کا مارا جانے ہے
بہتر تو ہے یہی کہ نہ دنیا سے دل لگےپر کیا کریں جو کام نہ بے دل لگی چلے
بیدلؔ مجھ میں یہ جو اک کمی سی ہےوہ چاہے تو پوری بھی ہو سکتی ہے
گور تک آئے تو چھاتی پہ قدم بھی رکھ دوکوئی بیدل ادھر آئے تو پتا یاد رہے
بیدلؔ لباس زیست بڑا دیدہ زیب تھااور ہم نے اس لباس کو الٹا پہن لیا
گر ملے ؔحضرت بیدل کا خط لوح مزاراسدؔ آئینۂ پرواز معانی مانگے
کوئی چہرہ نہیں جز زیر نقابنہ کوئی جسم ہے جز بے دل و جاں
بیگانگی خلق سے بیدل نہ ہو غالبؔکوئی نہیں تیرا تو مری جان خدا ہے
بھوک چہروں پہ لیے چاند سے پیارے بچےبیچتے پھرتے ہیں گلیوں میں غبارے بچے
میں وہ بوسیدہ قبر ہوں بیدلؔدفن جس میں مرا زمانہ ہے
دل کار گاہ فکر و اسدؔ بے نوائے دلیاں سنگ آستانۂ بیدلؔ ہے آئنہ
ایما ہے یہ کہ دیویں گے نو دن کے بعد دللکھ بھیجے خط میں شعر جو بیدل کے چار پانچ
مجھے راہ سخن میں خوف گم راہی نہیں غالبعصاۓ خضر صحراۓ سخن ہے خامہ بے دل کا
بہ فیض بے دلی نومیدیٔ جاوید آساں ہےکشایش کو ہمارا عقدۂ مشکل پسند آیا
مطرب دل نے مرے تار نفس سے غالبؔساز پر رشتہ پئے نغمۂ بیدلؔ باندھا
اے کرم نہ ہو غافل ورنہ ہے اسدؔ بیدلبے گہر صدف گویا پشت چشم نیساں ہے
اک ناامید کے لئے اتنا نہ سوچئےآزردہ دل رہا بھی تو بے دل نہیں رہا
بے دل رکھنے سے فائدہ کیاتم جان سے مجھ کو مار ڈالو
وہ تو بیدلؔ کوئی سوکھا ہوا پتا ہوگاتیرے آنگن میں کہاں ان کے قدم آتے ہیں
دل کہیں بھی نہیں لگتا ہوگادل نہیں مانتا ایسا ہوگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books