aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "bujh"
دل میں اب سوز انتظار نہیںشمع امید بجھ گئی ہو کیا
میں بجھ گیا تو ہمیشہ کو بجھ ہی جاؤں گاکوئی چراغ نہیں ہوں کہ پھر جلا لے گا
سوجھ بوجھ کی بات نہیں ہے من موجی ہے مستانہلہر لہر سے جا سر پٹکا ساگر گہرا بھول گیا
بزم خیال میں ترے حسن کی شمع جل گئیدرد کا چاند بجھ گیا ہجر کی رات ڈھل گئی
بجلی کا قمقمہ نہ ہو کالا دھواں تو ہویہ بھی اگر نہیں ہو تو بجھ جانا چاہئے
یہ سکون جاں کی گھڑی ڈھلے تو چراغ دل ہی نہ بجھ چلےوہ بلا سے ہو غم عشق یا غم روزگار کوئی تو ہو
یہ دل یہ پاگل دل مرا کیوں بجھ گیا آوارگیاس دشت میں اک شہر تھا وہ کیا ہوا آوارگی
آ گئی یاد شام ڈھلتے ہیبجھ گیا دل چراغ جلتے ہی
زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیمؔبجھ تو جاؤں گا مگر صبح تو کر جاؤں گا
میں ان دنوں ہوں خود سے اتنا بے خبرمیں بجھ چکا ہوں اور مجھے پتا نہیں
یا یوں ہی بجھ رہی ہیں شمعیںیا شب ہجر ٹل چلی ہے
کھلی چھتوں کے دیئے کب کے بجھ گئے ہوتےکوئی تو ہے جو ہواؤں کے پر کترتا ہے
جب دیکھنے والا کوئی نہیںبجھ جاؤ تو کیا گہناؤ تو کیا
شوق کا رنگ بجھ گیا یاد کے زخم بھر گئےکیا مری فصل ہو چکی کیا مرے دن گزر گئے
آج پھر بجھ گئے جل جل کے امیدوں کے چراغآج پھر تاروں بھری رات نے دم توڑ دیا
شب انتظار آخر کبھی ہوگی مختصر بھییہ چراغ بجھ رہے ہیں مرے ساتھ جلتے جلتے
مر گئے پیاس کے مارے تو اٹھا ابر کرمبجھ گئی بزم تو اب شمع جلاتا کیا ہے
اداسی اور بڑھتی جا رہی تھیوہ چہرہ بجھ رہا تھا یاد ہوگا
یہ ربط بے شکایت اور یہ میںجو شے سینے میں تھی وہ بجھ گئی کیا
جب مہ و مہر بجھ گئے جالبؔہم نے اشکوں سے روشنی کی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books