aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "buraa.ii"
طنز و طعنہ و تہمت سب ہنر ہیں ناصح کےآپ سے کوئی پوچھے ہم نے کیا برائی کی
گرچہ ہے کس کس برائی سے ولے باایں ہمہذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے
یاد اسے انتہائی کرتے ہیںسو ہم اس کی برائی کرتے ہیں
بھلائی یہ کہ آزادی سے الفت تم بھی رکھتے ہوبرائی یہ کہ آزادی سے الفت ہم بھی رکھتے ہیں
عشق کرنے میں کیا برائی ہےہاں کیا جائے بارہا کیا جائے
یہ کیسا شخص ہے کتنی ہی اچھی بات کہوکوئی برائی کا پہلو نکال لیتا ہے
یار تک روز پہنچتی ہے برائی میریرشک ہوتا ہے کہ مجھ سے مرا حال اچھا ہے
زندگی جیسے تیسے کاٹنی ہےکیا بھلائی کی کیا برائی کی
بیر دنیا سے قبیلے سے لڑائی لیتےایک سچ کے لئے کس کس سے برائی لیتے
اوروں کی برائی کو نہ دیکھوں وہ نظر دےہاں اپنی برائی کو پرکھنے کا ہنر دے
وعدہ کرنے کا اختیار رہابات کرنے میں کیا برائی ہے
کوئی کہے کہ شب مہ میں کیا برائی ہےبلا سے آج اگر دن کو ابر و باد نہیں
میں نے مانا کہ کچھ نہیں غالبؔمفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے
اپنے بیمار پہ اتنا بھی ستم ٹھیک نہیںتیری الفت میں برائی تو نہیں مانگی تھی
مری صبح غم بلا سے کبھی شام تک نہ پہنچےمجھے ڈر یہ ہے برائی ترے نام تک نہ پہنچے
دل خوب جانتا ہے کہ تم کس خیال سےکرتے رہے عدو کی برائی تمام شب
بھلائی کرو تو ملے ہے برائییہ قصہ مری زندگی سے جڑا ہے
تو نے کی غیر سے کل میری برائی کیونکرگر نہ تھی دل میں تو لب پر ترے آئی کیونکر
سچ ہے بے عیب ہے خدا کی ذاتتجھ میں کیا جانے کیا برائی ہے
ذرا سا جوش کیا دریا میں آیاسمندر کی برائی کر رہا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books