aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "buu-e-raqaabat"
خیر ہو بوئے رقابت مجھے آئی تجھ سےچاک کس کے لئے اے گل ہے گریباں تیرا
بوئے گل پتوں میں چھپتی پھر رہی تھی دیر سےنا گہاں شاخوں میں اک دست صبا روشن ہوا
عنادل نغمہ زن ہوں تو چمن بیدار ہو جائےپریشاں بوئے گل ہو تو فضا سرشار ہو جائے
نہ رہا دھواں نہ ہے کوئی بو لو اب آ گئے وہ سراغ جوہے ہر اک نگاہ گریز خو پس اشتعال کے درمیاں
مایوس خود بہ خود دل امیدوار ہےاس گل میں بو خزاں کی ہے رنگ بہار ہے
بو آنے لگی تجھ سے بھی دنیا کی مرے یارکچھ روز مجھے صحبت بد چاہیے میری
ایسی چلی ہوائے گلستاں مری طرفچھو کر بوئے گلاب نے صندل کیا مجھے
رکھنا قدم چمن میں خزاں دیکھ بھال کردریائے رنگ و بو میں ہے گرداب دیکھنا
یہ رنگ و بو کے طلسمات کس لیے ہیں سرورؔبہار کیا ہے جنوں کی جو پرورش ہی نہیں
ہوائے صبح نمو دشمن چمن کیسےشکار رشک و رقابت گل و سمن کیسے
جبکہ احساس رقابت ہو گیاکس سے تب امید ہو تائید کی
سنگ ہاتھوں میں لئے سوچ رہا ہوں خورشیدؔآئنے سے یہ نکل آئی رقابت کیسی
گم ہوں گے بوئے زلف شکن در شکن میں ہمقبضہ کریں گے چین کو لے کر ختن میں ہم
دیکھیے عام عداوت میں تو گنجائش ہےتم مگر جوش رقابت کو نہیں جانتے ہو
آ رہی ہے صاف بوئے سنبل باغ جناںگیسوئے محبوب شاید میری میت پر کھلا
آشفتگی پھر آج منا لے گئی مجھےاک بوئے رہ گزار بلا لے گئی مجھے
بھینی بھینی کسی بدن کی مہکبوئے گیسوئے مشک بار آئی
کوئی آسان رفاقت نہیں لکھی میں نےقرب کو جب بھی لکھا جذب رقابت لکھا
ہر نفس سے آئے بوئے آتش سیال عشقآگ وہ دل میں لہو میں وہ حرارت بھی تو ہو
گئی دماغ میں جس کے کیا اسیر اسےعجب کمند ہے بوئے شراب خانۂ عشق
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books