aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "chalte"
ٹھیک ہے خود کو ہم بدلتے ہیںشکریہ مشورت کا چلتے ہیں
راہ چلتے ہوئے اکثر یہ گماں ہوتا ہےوہ نظر چھپ کے مجھے دیکھ رہی ہو جیسے
رکے تو گردشیں اس کا طواف کرتی ہیںچلے تو اس کو زمانے ٹھہر کے دیکھتے ہیں
اس کے پہلو سے لگ کے چلتے ہیںہم کہیں ٹالنے سے ٹلتے ہیں
آپ کہیے تو نبھاتے چلے جائیں گے مگراس تعلق میں اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں
چلتے رہتے ہیں کہ چلنا ہے مسافر کا نصیبسوچتے رہتے ہیں کس راہ گزر کے ہم ہیں
کھل گئے شہر غم کے دروازےاک ذرا سی ہوا کے چلتے ہی
لاکھوں ہی مسافر چلتے ہیں منزل پہ پہنچتے ہیں دو ایکاے اہل زمانہ قدر کرو نایاب نہ ہوں کم یاب ہیں ہم
پتھر مجھے کہتا ہے مرا چاہنے والامیں موم ہوں اس نے مجھے چھو کر نہیں دیکھا
مسافر کے رستے بدلتے رہےمقدر میں چلنا تھا چلتے رہے
ہم بہت دور نکل آئے ہیں چلتے چلتےاب ٹھہر جائیں کہیں شام کے ڈھلتے ڈھلتے
گھر کی گرتی ہوئی دیواریں ہی مجھ سے اچھیراستہ چلتے ہوئے لوگ ٹھہر جاتے ہیں
یوں ہی کوئی مل گیا تھا سر راہ چلتے چلتےوہیں تھم کے رہ گئی ہے مری رات ڈھلتے ڈھلتے
ہم سے ٹکرا گئی خود بڑھ کے اندھیرے کی چٹانہم سنبھل کر جو بہت چلتے تھے ناچار گرے
جہاں موج حوادث چاہے لے جائےخدا ہوں میں نہ کوئی ناخدا ہوں
چلتے ہوئے بادل کے سائے کے تعاقب میںیہ تشنہ لبی مجھ کو صحراؤں میں لے آئی
جس پہ چلتے ہوئے سوچا تھا کہ لوٹ آؤں گااب وہ رستہ بھی مجھے شہر بدر لگتا ہے
پاؤں پتھر کر کے چھوڑے گی اگر رک جائیےچلتے رہیے تو زمیں بھی ہم سفر ہو جائے گی
چلتے چلتے یہ گلی بے جان ہوتی جائے گیرات ہوتی جائے گی سنسان ہوتی جائے گی
میں شاہراہ نہیں راستے کا پتھر ہوںیہاں سوار بھی پیدل اتر کے چلتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books