aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "cigarette"
میرے ہونٹوں پہ کسی لمس کی خواہش ہے شدیدایسا کچھ کر مجھے سگریٹ کو جلانا نہ پڑے
نہیں تھا دھیان کوئی توڑتے ہوئے سگریٹمیں تجھ کو بھول گیا چھوڑتے ہوئے سگریٹ
حمام کے آئینے میں شب ڈوب رہی تھیسگریٹ سے نئے دن کا دھواں پھیل رہا تھا
اس کو شاید بری لگے سگریٹمت جلا اس کے سامنے سگریٹ
دھواں سگرٹ کا بوتل کا نشہ سب دشمن جاں ہیںکوئی کہتا ہے اپنے ہاتھ سے یہ تلخیاں رکھ دو
کمرے میں پھیلتا رہا سگریٹ کا دھواںمیں بند کھڑکیوں کی طرف دیکھتا رہا
آ جا کہ یار پان کے کھوکھے پہ جمع ہیںسگریٹ چھپا کے ہاتھ میں اور تاش جیب
ابھی ہمارے اندر آگ نہیں بھڑکیابھی ہمیں سگریٹ سلگانا پڑتا ہے
تمہیں سگریٹ سے نفرت ہے تو یہ کیوں بھول بیٹھے تمتمہیں جس سے محبت ہے اسے سگریٹ بچاتی ہے
سگریٹ جسے سلگتا ہوا کوئی چھوڑ دےاس کا دھواں ہوں اور پریشاں دھواں ہوں میں
جب ہو گیا کمال تو سگریٹ جلا لیایا پھر ہوا ملال تو سگریٹ جلا لیا
ہمیں سگریٹ بھی تو پینی تھی نکل کر گھر سےاپنی انگلی پہ یہ دنیا بھی نچانی تھی ہمیں
سارا غصہ اب بس اس کام آتا ہےہم اس سے سگریٹ سلگایا کرتے ہیں
عوض سگریٹ کے سگریٹ چائے کے چائےمہینوں سے ہماری دوستی ہے
کینڈل پر جب آن گرا اک پروانہمیں نے سگریٹ راکھ بنا دی شہزادی
رشتوں کو جب دھوپ دکھائی جاتی ہےسگریٹ سے سگریٹ سلگائی جاتی ہے
دیکھنے والے سوچ رہے ہیں میرے منہ میں سگریٹ ہےمیں کہنے میں شرماتا ہوں بوسہ ہے شہزادی کا
تم سگریٹ کی بات کرو ہومیں تو جینا چھوڑ چکا ہوں
تمہارے ہاتھ میں جلتی رہے سگریٹ مسلسلکلیجے کو ذرا پھونکو ابھی تم عشق میں ہو
کوئی سگریٹ مزا نہ دے گا تو پھرکیپسٹن پال مال کھینچیں گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books