aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "daa.era"
دائرہ وار ہی تو ہیں عشق کے راستے تمامراہ بدل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیں
پیڑ کے نیچے شکاری جال پھیلائے ہوئےاور پرندہ شاخ پر بیٹھا ڈرا سہما ہوا
ایک غبار ہے کہ ہے دائرہ وار پر فشاںقافلہ ہائے کہکشاں تنگ ہیں وحشتوں میں ہیں
تو نہ رسوا ہو اس لیے ہم نےاپنی چاہت پہ دائرہ رکھا
خود کو پہچان ادھر ادھر نہ بھٹکاپنے مرکز پہ دائرہ ہو جا
یقیں کا دائرہ دیکھا ہے کس نےگماں کے دائرے میں کیا نہیں ہے
روز و شب میں گھومتا ہوں وقت کی پر کار پراپنے چاروں سمت کوئی دائرہ رکھتا ہوں میں
ایک وحشت دائرہ در دائرہ پھرتی رہیایک صحرا سلسلہ در سلسلہ روشن ہوا
شہد شکن ہونٹوں کی لرزش عشرت باقی کا گہوارہدائرہ امکان تمنا نرم لچکتی بانہوں کے خم
یہ مستطیل سا خاکہ کہ جس کو گھر کہیےاسی کے دائرہ و در میں میری جنت ہے
اگر کبھی ترے آزار سے نکلتا ہوںتو اپنے دائرۂ کار سے نکلتا ہوں
دنیا یہ گھومتی رہے پرکار کی طرحاک دائرہ زمیں پہ بنانا پڑا مجھے
دائرہ در دائرہ پانی کا رقص جاوداںآنکھ کی پتلی کو دریا کے بھنور اچھے لگے
حلقہ کی ناف یار کے تعریف کیا کروںگول ایسا دائرہ نہیں پرکار نے کیا
قدیم کر گئی خواہش جدید ہونے کیکسے خبر تھی یہاں تک وہ دائرہ ہوگا
بنا کے دائرہ یادیں سمٹ کے بیٹھ گئیںبوقت شام جو دل کا الاؤ جلنے لگا
دائرہ کھینچ کے بیٹھا ہوں بڑی مدت سےخود سے نکلوں تو کسی اور کا رستہ دیکھوں
کار گہہ بقا مجھے ذات و حیات و کائناتذات و حیات و کائنات دائرۂ فنا مجھے
تو ہی مرکز ہے میری زندگی کاترے اطراف مثل دائرہ ہوں
ایک پرکار کے سمٹتے ہیپھیل جاتا ہے دائرہ میرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books